انوارالعلوم (جلد 25) — Page 284
انوار العلوم جلد 25 284 سیر روحانی نمبر (9) مادی اور روحانی نہروں میں بعض اور فرق پھر مادی نہروں میں کشتیاں ڈوبتی ہیں مگر یہ نہر کشتیاں تیراتی ہے۔مادی نہریں سڑنے والی مچھلیاں کھلاتی ہیں مگر یہ نہر کبد حوت کے جنتی کباب کھلاتی ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ اوّلُ طَعَامٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ زِيَادَةُ كَبِدِ حُوْتٍ 11 یعنی پہلا کھانا جو جنتیوں کو ملے گاوہ مچھلی کے جگر کا زائد حصہ ہو گا جو نہایت اعلیٰ حصہ ہوتا ہے۔روحانی نہریں کبھی کا فوری اور کبھی زنجبیلی پھر دوسری نہریں اس دنیا اور میں ختم ہو جاتی ہیں مگر یہ نہر کبھی دودھ اور کبھی شہد کی شکل میں سمندر پاری نہیں جاتی بلکہ 62 موت پار بھی جاتی ہے۔اور کبھی کا فوری شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ فرماتا ہے۔يَشْرَبُونَ مِنْ كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا - 12 خدا تعالیٰ کے نیک بندے ایسے پیالے پئیں گے جن میں کا فور کی ملونی ہو گی۔اور کبھی زنجبیلی شکل میں ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ فرمایا وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيلًا - 3 مؤمنوں کو جنتوں میں ایسے گلاسوں سے پانی پلایا جائے گا جن میں زنجبیل ملی ہوئی ہو گی۔64 پھر کبھی دودھ کی شکل میں یہ نہر چل پڑتی ہے جیسا کہ فرماتا ہے مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا اَنْهُرُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ اسِ ۚ وَ انْهُرُ مِنْ لَّبَنٍ لَّمْ يَتَغَيَّرُ طعمة - 24 یعنی یہ جو قرآنی تعلیم کی نہر ہے۔یہ ایک دن جنت میں نہروں کی شکل میں ظاہر ہو گی۔مگر وہاں کئی نہریں ہونگی کسی میں پانی ہو گا مگر وہ پانی سڑنے والا نہیں ہو گا۔اور کچھ نہروں میں دودھ ہو گا مگر دودھ کا مزہ تو بگڑ جاتا ہے اُن کا مزہ کبھی خراب نہیں ہو گا۔پھر کبھی یہ نہر شہد کی شکل میں چل پڑتی ہے۔جیسے فرمایا۔وَ اَنْهُرُ مِنْ عَسَلٍ مُصَفّى - یعنی وہاں خالص اور مصفی شہد کی بھی نہریں ہونگی۔محمدی نہر کو ثر کی شکل میں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کبھی محمدسی نہر قیامت میں کوثر کی شکل میں ظاہر ہو جاتی ہے جیسا کہ وہ