انوارالعلوم (جلد 25) — Page 126
انوار العلوم جلد 25 126 احباب جماعت کے نام پیغامات حاصل کریں۔اپنے فرض کو سمجھو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار سپاہیوں کی طرح کفر کے مقابلہ کے لئے طیار ہو جاؤ خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور تمہارے خاندانوں کی زندگیوں کو بابرکت بنائے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ أَمِينَ مرزا محمود احمد (خلیفة المسیح الثانی) از کراچی "20-4-1955 پیغام از کراچی مورخه 1955-4-27 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيْمِ الفضل 26 / اپریل 1955ء) نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ "برادران! السّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ہمارا پہلا قافلہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوائی جہاز کے ذریعہ قاہرہ پہنچ چکا ہے۔29 کو میں انشاء اللہ تعالیٰ رات کے ساڑھے بارہ بجے بقیہ قافلہ کے ساتھ دمشق روانہ ہوں گا۔وہاں سے انشاء اللہ تعالیٰ دوسری تار دی جائے گی۔احباب جماعت نے خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھے فکر سے بچانے کی کوشش کی ہے۔اِلَّا مَا شَاءَ الله بعض اشخاص کے جنہوں نے باوجو د سفر اور بیماری کے نیش زنی سے پر ہیز نہیں کیا۔لیکن تھوڑے بہت تو ساری قوم میں ہی مجرم ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے مخلص گروہ ہی جیتے گا۔اور وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ میری بیماری کی وجہ سے انہیں سر اٹھانے کا موقع مل گیا ہے ناکام و نامراد ہوں گے۔اور خدا تعالیٰ مخلص حصہ کا ساتھ دے گا اور دن اور رات کے کسی حصہ