انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvii of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page xvii

انوار العلوم جلد 25 vii 2 ریویو آف ریلیجنز کی دس ہزار اشاعت 3۔قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ اور تفسیر کی اشاعت کی ضرورت 4۔سکینڈے نیوین ممالک میں مشن ہاؤسز کھولنے کیلئے چندہ کی خصوصی تحریک 5۔یورپ میں نئی مساجد بنانے کی تحریک 6- تحریک جدید کی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بنائی گئی اشیاء کو خریدنے کی تحریک 7 جماعتی چندے بڑھانے کی تحریک اس خطاب کے دوران حضور نے احباب جماعت کو درج ذیل نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔جماعت کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ ہمارے نظام میں ابھی کچھ کمزوریاں ہیں۔یورپین نظام ایسا ہے کہ خرابی ہوتی ہے تو پبلک دباؤ کے ساتھ حکومت ٹھیک ہو جاتی ہے۔ہمارے ہاں اب تک دباؤ کی کوئی صورت نہیں نکالی گئی۔پس ایسی کوئی تجویز سوچیں کہ آئندہ جماعت کے اندر بیداری پیدا ہو اور وہ زور ڈال کے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کو ٹھیک کیا کریں۔فتنہ و فساد بھی نہ ہو ، خلافت کا مقام بھی قائم رہے اور جماعت کو ایسا موقع بھی ملے کہ وہ اپنی رائے کے ساتھ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک کو مجبور کر سکیں کہ صحیح کام کرو اور وقت پر کام کیا کرو۔“ نیز حضور نے احباب جماعت کو اپنی زندگیاں وقف کرنے ، بیرونی ممالک میں کثرت سے نظام وصیت میں شمولیت اور مسجد فنڈ قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔اس کے علاوہ ربوہ میں انڈسٹریاں قائم کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دلائی۔آخر میں روسی ترجمہ قرآن جلد شائع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی۔(8) سیر روحانی(9) حضرت مصلح موعود کے ”سیر روحانی“ کے موضوع پر خطابات کے سلسلہ کا یہ