انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xvi of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page xvi

انوار العلوم جلد 25 vi (6) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1955ء یہ روح پرور خطاب حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ 26 دسمبر 1955ء کو جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر جلسہ کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔روزنامہ الفضل ربوہ میں مورخہ 10 فروری 1956ء کو شائع ہوا۔اب احباب جماعت کے استفادہ کیلئے انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کی جارہا ہے۔اس تقریر کے آغاز میں تو حضور نے اپنی صحت کے متعلق احباب جماعت کو آگاہ فرمایا اور دعا کیلئے تحریک فرمائی بعد ازاں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس ارشاد کہ ( مجھ سے خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تین سو سال تک تمہاری جماعت بڑی طاقتور اور مضبوط ہو جائے گی) کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ تین سو سال کا عرصہ تو بڑا لمبا ہے یوں تو مومن کو قیامت تک کیلئے عزم کرنا چاہیئے لیکن کم سے کم تین سو سال تک تو آئندہ نسلوں کو یہ عزم کرنا چاہیئے کہ یکے بعد دیگرے ہم سلسلہ کا بوجھ اٹھاتے چلے جائیں گے اور اسلام کی اشاعت میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے۔اس ضمن میں حضور نے احباب جماعت کو مالی قربانی اور زندگیاں وقف کر کے خدمت سلسلہ کرنے کی تحریک فرمائی۔(7) متفرق امور سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثانی نے جلسہ سالانہ ربوہ 1955ء پر مؤرخہ 27 دسمبر کو جو روح پرور تقریر ارشاد فرمائی وہ کسی ایک معین موضوع کی بجائے متفرق توجہ طلب امور سے متعلق تھی۔یہ تقریر پہلی دفعہ مؤرخہ 14 تا 22 فروری 1956ء کو روزنامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوئی جسے اب انوارالعلوم کی اس جلد میں کتابی صورت میں شائع کیا جارہا ہے۔اس تقریر میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی اور احباب جماعت کو ان کی طرف توجہ دلائی۔1۔خدمت خلق