انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 128

انوار العلوم جلد 25 128 احباب جماعت کے نام پیغامات پیغام از کراچی مؤرخہ 1955ء-4-28 " میں نے آج بروز جمعرات 28/ اپریل کو خواب میں دیکھا کہ میں ایک مکان میں ہوں۔میرے ساتھ ایک اور شخص بھی ہے جس کو میں جاگنے کی حالت میں پہچانتا نہیں۔میں نے دیکھا کہ اس مکان کے ایک کمرہ میں ڈاکٹر سر محمد اقبال مرحوم اور شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بیٹھے ہیں۔اور ایک دوسرے کو کچھ فارسی کے شعر سنا رہے ہیں۔اور قرآن شریف کی تلاوت بھی کر رہے ہیں۔مجھے ایسا معلوم ہوا کہ قرآن شریف کی تلاوت شیخ یعقوب علی صاحب کر رہے ہیں۔میں اوپر کی منزل سے اتر کر نیچے آیا اور ایک اور شخص جو ان لوگوں کے پاس تھا اُس سے پوچھا کہ یہاں کیا ہو رہا تھا؟ اس نے کہا کہ ڈاکٹر سر اقبال مرحوم فارسی کے کچھ شعر شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو سناتے تھے۔اور شیخ یعقوب علی صاحب پرانے شعراء کے کچھ شعر سر اقبال کو سناتے تھے۔جن کو سر اقبال نے بہت پسند کیا اور شیخ صاحب کے پڑھنے کو بھی بہت پسند کیا۔پھر شیخ یعقوب علی صاحب نے کچھ قرآن شریف پڑھ کر سر اقبال کو سنایا۔میں نے کہا قرآن شریف پڑھنا سر اقبال کو کیسا پسند آیا؟ اس شخص نے جواب دیا کہ شیخ صاحب کی آواز میں کچھ زیادہ خوبصورتی نہیں تھی اور سر اقبال کو ان کی آواز کچھ زیادہ پسند نہیں آئی۔اِس کے بعد آنکھ کھل گئی۔رویا میں میں نے سر محمد اقبال صاحب مرحوم کو دیکھا بھی جیسا کہ آج سے چوبیس پچیس سال پہلے ان کی شکل ہوتی تھی۔ویسی ہی ان کی شکل رویا میں دیکھی۔رؤیا میں جب میں ابھی اوپر کے کمروں میں تھا میں نے دیکھا کہ سر محمد اقبال مرحوم نے ایک رقعہ میری طرف بھیجا۔اُس کا مضمون یہ تھا کہ ہم اس وقت فارسی کے شعر ایک دوسرے کو سنارہے ہیں اور میں آپ کو یہ رقعہ اس لئے لکھ رہا ہوں کہ کسی زمانہ میں آپ کے خاندان کی زبان فارسی تھی (جیسا کہ فی الواقع تھی۔عورتیں بھی گھر میں فارسی بولتی تھیں اور مرد خط و کتابت فارسی میں کرتے تھے۔میں نے سمجھا کہ سر اقبال مجھ سے چاہتے ہیں کہ میرا بھی کوئی فارسی کلام ہو تو اُن کو بھجواؤں۔میں اس رقعہ کو پڑھ کر سخت