انوارالعلوم (جلد 25) — Page 349
انوار العلوم جلد 25 349 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات طالب دعا حضور کے ادنی ترین خادموں کا خادم عبد المنان عفی عنہ پسر حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب مرحوم و مغفور چمبر بر استہ ٹنڈوالہ یار ضلع حیدر آباد (سابق سندھ) مورخہ 3 اگست 1956ء“ نقل ارشاد حضور ایدہ اللہ تعالی نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ مكرم عبد المنان صاحب! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ کی چٹھی سیدنا حضرت۔۔۔۔۔۔ایدہ اللہ تعالیٰ کے ملاحظہ اقدس میں آئی۔حضور نے فرمایا مجھے ایسی باتیں پسند نہیں۔آپ کی بہن اور بڑا بھائی تو یقیناً مخلص ہے۔لیکن آپ اپنے باپ کو بے عزت کر رہے ہیں۔میرے پاس متواتر خطوط پہنچے کہ آپ 43 نمبر والے مکان میں رہنے والوں کے فتنہ میں شامل ہیں بلکہ غالباً اُن کی تجارت میں بھی شامل ہیں۔آپ کا یہ فقرہ لکھنا کہ میاں ناصر کو قیادت کے لئے مقرر کر دیں یہ ہی نفاق کی علامت ہے۔خلیفہ کے لئے تو جائز ہے کہ خلیفہ مقرر کر دے مگر کسی اور کے لئے جائز نہیں۔اگر ناصر احمد بھی ایسا خیال کرے تو وہ بے ایمان ہو جائے گا۔آپ نے جو کچھ لکھا ہے وہ اللہ رکھا کے مشابہہ ہے۔پس آپ نے اپنے خط سے ظاہر کر دیا کہ آپ کے خیالات اللہ رکھا سے ملتے ہیں۔دستخط پرائیویٹ سیکرٹری خط کے جواب کی مزید تشریح "برادران! "7/8/۔1956 (الفضل 10 اگست 1956ء) السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ عبد المنان پسر محمد اسمعیل صاحب مرحوم نے اپنے اُس خط میں جو میرے نام