انوارالعلوم (جلد 25) — Page 323
انوار العلوم جلد 25 323 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات نو کر ہے اور غالباً وہ خط دے کر اس کو ہزارہ بجھوا رہا ہے مگر جماعت کو تو چاہئے تھا وہ ہوشیار رہتی۔اللہ رکھانے جو مولوی صدر دین صاحب کے نام رقعہ لکھا تھا اس کی نقل ذیل میں درج ہے اور وہ اصل ہمارے پاس ہے۔مکرمی و محترمی مولوی صدر دین صاحب مرزا محمود احمد السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ گزارش ہے کہ آپ سے جو ملاقات ہوئی وہ ابد ابد تک یاد رہے گی (یعنی یہ پیغامی جماعت کے ایجنٹ اُس وقت تک قائم رہیں گے جب تک خدا قائم رہے گا۔گو یا خدا تعالیٰ کا وجود اور ان کا وجود ایک ہے چاہیئے تو یہ تھا کہ میں پہل کرتا مگر میں آپ کی بندہ نوازی کا مشکور ہوں۔آنحضور نے دریافت فرمایا تھا کہ بندہ کا مشن کیا ہے ؟ سو مؤدبانہ عرض ہے کہ بندہ تو مری میں سِيرُوا فِي الْأَرْضِ 7 کے ماتحت رسول اللہ کے اسوہ حسنہ کے مطابق تبلیغ اسلام کی خاطر آیا ہے۔گویا جماعت احمدیہ میں انتشار پھیلانا اور پیغامیوں کی ایجنٹی کرنا ہی اس شخص کے نزدیک تبلیغ اسلام ہے) آپ کی کرم نوازی ہو گی اگر آپ اس بارہ میں ید طولیٰ رکھتے ہوں تو رہنمائی فرمائیں۔اللہ ! دھڑے بندی کو چھوڑ کر کچھ ایمان کی تو کہیے۔ویسے آپ خوب جانتے ہیں۔فَقَدْ لَبِثْتُ فِيْكُمْ عُمُرًا مِنْ قَبْلِهِ ( یعنی انبیاء کی طرح اس کی زندگی بھی دنیا کے سامنے کھلے ورق کی طرح ہے۔اور تمام پاکستان یا ساری جماعت احمد یہ اس کے ہر فعل کو جانتی ہے اور اس کو پتہ ہے کہ محمد رسول اللہ کی طرح یہ شخص صادق اور امین ہے) القصہ مختصر کیا یہ مناسب نہ ہو گا کہ آپ اپنے مشن کی وضاحت کریں تو بندہ معلوم کرلے کہ آپ کتنے پانی میں ہیں۔(یعنی میاں محمد لائل پوری کی پالیسی سے آپ کو کتنا اتفاق ہے یا جماعت احمدیہ میں فتنہ ڈلوانے کے لئے آپ کتنی رقم مجھے یا میرے ساتھیوں کو دے سکتے ہیں)۔