انوارالعلوم (جلد 25) — Page 286
انوار العلوم جلد 25 286 سیر روحانی نمبر (9) کہ اسلام کو خراب کریں مگر آخر اسلام ہی جیتے گا۔اور اللہ تعالیٰ ایسے مجدد مبعوث فرمائے گاجو اسلام کی تعلیم کو پاک کر کے پھر اسلام کے پانی کو صاف کر دینگے۔اور باقی دنیا کے مذاہب سارا زور لگانے کے باوجو د اسلام کو خراب نہیں کر سکیں گے۔کفر اور ایمان کی آخری فگر میں غرض اِدھر اسلام کی نہر ہو گی اور اُدھر کفر کی نہر اور دونوں ایک وقت تک آخر اسلام ہی دنیا پر غالب آئیگا متوازی چلتی چلی جائیں گی۔اور ایک دوسرے میں داخل نہیں ہونگی۔مگر آخر ایک وقت آئے گا کہ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ - 69 یہ دونوں سمندر یعنی اسلامی سمندر اور کفر کا سمندر آپس میں مل جائیں گے۔یعنی یہ دونوں آپس میں گتھم گتھا ہو جائیں گے اور اسلام اور کفر کی آخری ٹکر ہو جائیگی۔لیکن اس آخری ٹکر میں بھی کفر کی نہر اسلام کی نہر کو گندہ نہ کر سکے گی بلکہ آخر یہ نتیجہ نکلے گا که فباي الاء رَبِّكُمَا تُكَذِ بنِ۔20 یعنی آخر اسلام کی نہر ہی جیتے گی۔پس اے مسلمانو ! بتاؤ یہ ہمارا کتنا بڑا احسان ہے کہ آخری فتح تمہاری ہو گی۔آخری فتح عیسائیت کی نہیں ہو گی بلکہ آخری فتح اسلام کی ہو گی۔پس اے کالی اور گوری نسلوں کے لوگو! اسلام کی نہر آخر غالب آجائے گی اور کفر کی نہر اس میں مدغم ہو کر اپنا نام کھو بیٹھے گی۔اب بولو کہ تم خدا تعالیٰ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے۔فَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ وَ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ " سیر روحانی جلد سوم ناشر الشرکة الاسلامیہ لمیٹیڈ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر یس ربوہ) "سیر روحانی" پر تقریر مکمل کرنے کے بعد آخر پر دُعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:- "باہر کے مبلغین کے لئے بھی دوست دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو طاقت دے اور ان کے ذریعہ سے اسلام جلد جلد پھیلے۔اور یہ بھی دعائیں کریں کہ اللہ تعالی اسلام کو ہندوستان میں بھی پھیلائے اور وہاں پھر اسلام کی تعلیم غالب آ جائے اور ہندو اور سکھ اور عیسائی اسلام قبول کریں اور اس ملک میں پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ