انوارالعلوم (جلد 25) — Page 134
انوار العلوم جلد 25 134 احباب جماعت کے نام پیغامات ر تین نوجوانوں کے متعلق اپنے پاس سے کس طرح ایسی خبر دے سکتا تھا۔دنیا کا کون سا ایسا مذہبی انسان ہے جس کے ساتھ محض مذہبی تعلق کی وجہ سے کسی شخص نے جو اتنی بڑی پوزیشن رکھتا ہو جو چودھری ظفر اللہ خاں صاحب رکھتے ہیں اس اخلاص کا ثبوت دیا ہو۔کیا یہ نشان نہیں؟ مخالف مولوی اور پیر گالیاں تو مجھے دیتے ہیں مگر کیا وہ اس قسم کے نشان کی مثال بھی پیش کر سکتے ہیں؟ کیا کسی مخالف اور پیر نے 20 سال پہلے کسی نوجوان کے متعلق ایسی خبر دی اور میں سال تک وہ خبر پوری ہوتی رہی؟ اور کیا کسی ایسے مولوی اور پیر کی خدمت کا موقع خدا تعالیٰ نے کسی ایسے شخص کو دیا جو چو دھری ظفر اللہ خانصاحب کی پوزیشن رکھتا تھا؟ اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو بغیر معاوضہ کے نہیں چھوڑے گا۔اور ان کی محبت کو قبول کرے گا اور اس دنیا اور اگلی دنیا میں اس کا ایسا معاوضہ دے گا کہ پچھلے ہزار سال کے بڑے آدمی اس پر رشک کریں گے۔کیونکہ وہ خدا شکور ہے اور کسی کا احسان نہیں اٹھاتا۔اس نے ایک عاجز بندہ کی محبت کا اظہار کیا اور اس کا بوجھ خود اٹھانے کا وعدہ کیا۔اب یقیناً جو اس کی خدمت کرے گا خدا تعالیٰ اس کی خدمت کو قبول کرے گا۔اور دین و دنیا میں اُس کو ترقی دے گا۔وہ صادق الوعد ہے اور رحمان و رحیم ہے۔اب دو اڑھائی مہینے میں ہماری واپسی کا وقت قریب آ جائے گا۔احباب دعا کریں کہ خیریت سے ہم پاکستان واپس آئیں اور وہاں بھی اللہ تعالیٰ ہر طرح خیریت کے سامان پیدا کرے۔اس وقت جب کہ میں یہ پیغام لکھوا رہا ہوں میری طبیعت بہت اچھی معلوم ہو رہی ہے۔گو یہاں بارش بہت ہے مگر یہاں کی آب و ہوا نے بہت اچھا اثر میری طبیعت پر ڈالا ہے۔اگر South میں جگہ مل جاتی تو شاید اس سے بھی اچھا اثر پڑتا۔ممکن ہے آئندہ مختصر قافلہ کے ساتھ دس بارہ دن کے لئے پھر ڈاکٹری کے مشورہ کے لئے آنا پڑے۔کیونکہ ڈاکٹر نے کہا ہے مجھے وقتا فوقتا د کھاتے رہو۔(مرزا محمود احمد ) " (الفضل 29 مئی 1955ء)