انوارالعلوم (جلد 25) — Page 50
انوار العلوم جلد 25 50 سیر روحانی (8) پہلے سے لکھا ہوا موجود ہے۔ وَلَا يَظْلِمُ رَبُّكَ أَحَدًا اور خدا تعالیٰ اپنے پاس سے کوئی سزا نہیں دیگا بلکہ اُن کے مجرموں کے مطابق انہیں سز ا دیگا۔ عالم روحانی میں ہر مجرم کے لئے گویا اس دفتر میں چار گواہیاں ہو گئیں۔ ایک تو فرشتوں کی ڈائری پیش کی گئی۔ دس گواہ پیش کئے جائیں گے ایک ہاتھ ، پاؤں، آنکھ ، کان ، زبان اور جلد کا ریکارڈ پیش ہوا۔ تیسرے خدا نے کہا میں خود بھی دیکھ رہا تھا مجھے فرشتوں کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ چوتھے پر پر انا ازل کا کا چٹھا پیش ہوا اور انہیں کہا گیا کہ یہ تو ہمیشہ سے علم الہی میں موجود تھا چنانچہ دیکھ لو یہ لکھا ہوا ہے۔ ہماری شریعت نے اس دنیا میں بڑے سے بڑے گناہ کی چار گواہیاں مقرر کی ہیں مثلاً زنا ہے اس کے لئے لکھا ہے کہ چار گواہ ہوں۔ باقی گواہیوں میں سے بعض دو دو سے ہو جاتی ہیں اور بعض جگہ ایک گواہ سے بھی گواہی ہو جاتی ہے۔ مگر خدا کے سامنے اتنا انصاف کیا جائے گا کہ وہ چار گواہ ایسے پیش کئے جائیں گے جو نہایت معتبر ہونگے۔ اوّل فرشتوں کی گواہی جو ایک نہیں بلکہ دو ہونگے گویا اس ایک گواہی میں دو گواہیاں آگئیں، پھر ریکارڈ آگیا اس ریکارڈ میں بھی چھ گواہ ہیں آنکھ ، کان، زبان، جلد ، ہاتھ اور پاؤں یہ چھ گواہ ہونگے جن کی گواہی ہوگی۔ گویا آٹھ گواہ ہو گئے۔ پھر خدا نواں گواہ اور دسواں علم از لی۔ غرض دس گواہوں کے ساتھ وہاں چھوٹے سے چھوٹے مجرم کی سزادی جائیگی حالانکہ اس دنیا میں دو دو گواہ اور وہ بھی جو آٹھ آٹھ آنے لے کر قرآن اُٹھا لیتے ہیں، اُن کی گواہیوں پر فیصلہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے بڑے دُنیا میں آٹھ آنہ کے گواہوں پر مقدمات کا فیصلہ بھائی مرزی سلطان احمد صاحب جو بعد میں احمدی ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تو ان کا نوکری کرنا پسند نہیں تھا لیکن ان کو نوکری کا شوق تھا۔ چنانچہ وہ نو کر ہوئے اور آخر ڈپٹی کمشنر ہو کر ریٹائر ہوئے۔ اُن دِنوں نارتھ ویسٹرن پر اونس اور پنجاب یہ دونوں ویسٹرن پر اونس اور پنجاب یہ دونوں