انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 486 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 486

انوار العلوم جلد 25 486 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ احمدیت کی اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کے لئے انصار اللہ کو اپنا عہد ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے اختتامی خطاب (فرمودہ 27 / اکتوبر 1956ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکز یہ بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- " میں تقریر شروع کرنے سے پہلے انصار اللہ کا عہد دُہراتا ہوں سب دوست کھڑے ہو جائیں اور میرے ساتھ ساتھ عہد دُہراتے جائیں۔“ حضور کے اس ارشاد پر سب دوست کھڑے ہو گئے اور حضور نے مندرجہ ذیل عہد دہرایا۔اشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُہ میں اقرار کرتاہوں کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کے لئے انشاء اللہ آخر دم تک جد و جہد کر تار ہوں گا اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہوں گا۔نیز میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا۔" اسکے بعد فرمایا:۔کل کی تقریر کے بعد کھانے میں کچھ بد پرہیزی ہو گئی جس کی وجہ سے اسہال آنے شروع ہو گئے اور پھر رات بھر اسہال آتے رہے جس کی وجہ سے میں اس وقت