انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 363

انوار العلوم جلد 25 363 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات مجھے کسی اور سے پوچھنے کی ضرورت نہیں۔میرے لئے میاں زاہد کی گواہی اور اپنا حافظہ کافی ہے۔آپ نے جو کچھ سید مسعود احمد کی گواہی کی تردید میں لکھا ہے اس بارہ میں آپ کچھ واقعات بھول گئے۔میں نے جو کچھ کہا تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت الہی کے بارہ میں کہا تھا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ذکر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔عیسائی تو خدا پر بھی اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن میں حیض اور لواطت کا ذکر ہے۔ایسی علمی کتاب جس کے پڑھنے کا عورتوں اور لڑکیوں کو بھی حکم ہے اس میں ایسا ذکر آنا بہت نامناسب ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے ان معترضین کی بات نہیں مانی۔میں بھی آپ کی بات کو کوئی وقعت نہیں دیتا۔سید مسعود آپ کے روحانی باپ کا بیٹا ہے آپ اعلان کر دیں کہ وہ جھوٹا اور کذاب ہے وہ خود جواب دے لے گا۔مجھے اس جھگڑے میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔فرق صرف اتنا ہے کہ میر محمد اسحق فوت ہو چکے ہیں اور منان زندہ ہے۔میر محمد اسحق کی زندگی میں آپ اُن کی جوتیاں چاٹا کرتے تھے۔میاں عطاء اللہ صاحب کے متعلق جو آپ نے لکھا ہے وہ جھوٹ ہے۔آپ کی غرض ہے کہ میں ان کو بھی منافق سمجھوں۔یہی کوشش آپ کے برادر مخلص اللہ رکھا نے بھی کوہستان میں کی ہے۔انگریزی کی ایک مثل ہے ”Cat is out of bag“ یعنی بلی تھیلے سے باہر آگئی۔اسی پر آپ نے عمل کیا ہے اور اپنے خط سے ظاہر کر دیا ہے کہ اخباروں میں ایسی باتیں لکھنے والے کے پیچھے کون ہے۔آپ نے لکھا ہے کہ ان باتوں کی جانچ کے لئے ایک کمیشن مقرر کر دیں۔میں خلیفہ ہوں آپ خلیفہ نہیں ہیں۔جو احمدی کمیشن کے حق میں ہیں آپ اُن کو اور منان کو لے کر الگ ہو جائیں اور اپنی الگ خلافت قائم کر لیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔منافقوں کے خلاف کیا کیا اعلان کئے ہیں ؟ مگر بتائیں کہ انہوں نے کتنے کمیشن مقرر کئے تھے ؟ موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام نے کتنے کمیشن مقرر کئے تھے ؟ کم سے کم