انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 364 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 364

انوار العلوم جلد 25 364 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات عبد المنان کے والد کو تو آپ مانتے ہیں ؟ انہوں نے کتنے کمیشن مقرر کئے تھے۔پیغامی اُن کے خلاف یہی شور مچاتے تھے کہ آپ یو نہی سنی سنائی باتیں ہمارے متعلق مان لیتے ہیں، تحقیقات نہیں کرتے۔کچھ عرصہ سے غیر احمدی اخباروں میں بھی کمیشن کا سوال شروع ہے مگر جن لوگوں کے کہنے پر وہ یہ بات لکھتے ہیں اُن کے نام نہیں لکھتے۔معلوم ہوتا ہے کہ ان اخباروں کی تاریں بھی کسی ایسے ہی خیالات والے ہاتھ میں ہیں۔آپ خواہ کتنا ہی شور مچائیں جماعت کبھی کمیشن کے معاملہ میں آپ سے متفق نہیں ہو گی۔آپ کو معلوم ہو گا کہ خوارج نے بھی حضرت علی کے سامنے کمیشن کا سوال پیش کیا تھا۔اور بعد میں اسی بناء پر حضرت علیؓ سے بغاوت کی تھی۔اگر آپ یہ باتیں بھول گئے ہوں تو اسلامی تاریخ کے بہ اوراق پھر پڑھ لیں۔اس کمیشن کے مقرر کرنے پر جو اُن کی اپنی درخواست پر مقرر ہوا تھا انہوں نے حضرت علی پر نعوذ باللہ کفر کا فتویٰ لگایا تھا۔اگر آپ کبھی اپنے دوست پیغامیوں کے پاس لاہور جائیں تو اُن کی لائبریری میں تاریخ طبری اور تاریخ ابن زبیر مل جائیں گی اُس سے آپ کا حافظہ تیز ہو جائے گا۔جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے مجھ پر کامل اعتماد رکھتی ہے۔نہ وہ کسی حکومت کے حکم سے میری بیعت میں داخل ہوئی اور نہ اسے میری بیعت سے نکلنے سے میں روک سکتا ہوں۔جب تک اُس کا ایمان قائم ہے وہ میرے ساتھ رہے گی اور کسی مولوی یا اخبار کے کہنے پر کمیشن کا مطالبہ نہیں کرے گی۔وہ جانتی ہے کہ اگر ہمیں خلیفہ پر اعتبار نہ رہا تو ہم اِسے چھوڑ دیں گے۔پھر کمیشن کے مطالبہ کے معنے کیا ہوئے۔مرزا محمود احمد 66 8-9-1956 (الفضل 13 ستمبر 1956ء) (23) چاہیئے کہ خلیفہ اپنے بیٹے کو خلافت کے لئے نامزد نہ کرے ” خاکسار نے حضرت۔۔۔۔۔۔۔خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی 1914ء کی تقریر ” برکات خلافت“ کے مندرجہ ذیل فقرات بغرض تشریح پیش کئے تھے:۔وو