انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 238 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 238

انوار العلوم جلد 25 238 سیر روحانی نمبر (9) تو میرے دل نے کہا کہ نیک بخت! یہ آیت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالی کامل ہے۔پر اگر الله خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ ہے تو ہمارا بیڑا غرق ہو گیا۔ہم سے تو ہزاروں کو تا ہیاں ہوتی ہیں۔اگر اللہ کو ذرے ذرے کا علم ہے تو پھر ہم تو گئے۔قرآن شریف بھی دوسری جگہ فرماتا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ لوگوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے گرفت کرنے لگے تو دنیا پر کوئی جاندار باقی نہ رہے۔2 پس میرا دل کانپ گیا اور میں نے کہا کہ الہی! خبیر ہونا تو تیری صفت ہے اگر تو خبیر نہ ہوتا تو تو ناقص ہوتا۔ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ خدایا !تو خبیر نہ ہو۔پس تیر اخبیر ہونا تو ضروری ہے۔لیکن اگر تو خبیر ہے تو تیرے بندوں کا بیڑا غرق ہو گیا۔کیونکہ ان میں تو کمزوریاں ہیں۔تُو نے کوئی بات چھوڑنی نہیں۔ساری کی ساری تجھے پتہ لگ جانی ہیں اگر اُن کے دل میں کوئی بُرا خیال آگیا، کوئی عمل بُرا ہو گیا، کوئی زبان سے بُری بات نکل گئی تو وہ بیچارے تو مارے گئے۔تو نے تو قرآن میں کہا ہے کہ میں نے ہر چیز کا علاج رکھا ہے تو کیا اس کا بھی کوئی علاج ہے؟ تیری کوئی ایسی بھی صفت ہونی چاہئے جو تیری صفت خبیر پر بھی پردہ ڈال دے ورنہ تیرے بندوں کی خیر نہیں۔اس پر معاً (حالانکہ میں بیمار ہوں مگر موقع پر اللہ تعالیٰ مجھے اب بھی آیتیں سمجھا دیتا ہے) مجھے ایک آیت یاد آگئی جو ہے تو اور مطلب کے لئے قرآن میں استعمال ہوئی لیکن یہاں بھی وہ استعمال ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ میرے بعض بندوں نے مجھے بھلا دیا سو میں نے بھی ان کو بھلا دیا۔23 میں نے کہا خدا کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ اس میں قدرت ہے کہ وہ جو چیز چاہے بھلا دے۔اس پر لوگ اعتراض کیا کرتے تھے خصوصاً عیسائی اور ہند و اعتراض کرتے تھے کہ یہ اچھا خدا ہے کہ بھولنا بھی اس کی صفت ہے۔میں نے سمجھا کہ بھولنے سے زیادہ اچھی صفت اور کون سی ہو گی۔ہماری بد اعمالیاں اگر اس میں بھولنے کی طاقت ہے تو ہم بچ گئے اور اگر اس میں بھولنے کی صفت نہیں ہے تو پھر ہم مارے گئے۔خبیر تو وہ ہے مگر اس میں یہ بھی طاقت ہے کہ اپنی خبیر ہستی پر پردہ ڈال دے جس طرح انسان کپڑے پہن کے اپنے جسم کو ڈھانپ لیتا ہے تو اس وقت جسم تو اس کا کامل ہوتا ہے لیکن کپڑے پہن کے اس کو ڈھانک لیتا ہے۔پس إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ