انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 201

انوار العلوم جلد 25 201 متفرق امور زیادہ روپیہ خرچ کیا اور سینکڑوں آدمی دو مہینے کام پر لگے رہے مگر صرف ڈاکٹر خان صاحب کو توفیق ملی کہ انہوں نے پبلک میں ( پبلک سے مراد تقریر نہیں بلکہ یہ کہ وہاں لوگ موجود تھے ) یہ کہا کہ یہ جماعت خدمتِ خلق کرنا چاہتی ہے پر معلوم نہیں لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ان کو آگے نہیں آنے دیتے۔لیکن وہاں قادیان میں ہمارے گل تین سو آدمی ہیں۔یہاں ایک ضلع میں ہمارا آٹھ آٹھ سو آدمی گیا ہے مگر وہاں ہے ہی ساری آبادی تین سو۔تین سو میں سے پچاس ساٹھ آدمی طوفان کے موقع پر باہر گئے تھے لیکن دو وزراء نے تحریر آشکریہ کے خطوط بھیجوائے کہ آپ لوگوں نے بڑی خدمت کی ہے۔اسی طرح انسپکٹر جنرل پولیس نے شکریہ ادا کیا اور بعض اخبارات نے اس پر نوٹ لکھے۔اخبارات نے تو یہاں بھی شرافت سے کام لیا اور وہ جماعت کی خدمت کو پیش کرتے رہے گوڈرتے بھی رہے۔وہ ساتھ ساتھ دوسری جماعتوں کا نام بھی لکھ دیتے تھے جن کے بعض دفعہ کچھ بھی آدمی نہیں ہوتے تھے۔پس خدمت کی اس روح کو قیامت تک جاری رکھو۔یاد رکھو کہ زندگی کا مقصد بھی یہی ہے کہ اللہ سے محبت کی جائے اور بنی نوع انسان کے ساتھ نیک سلوک کیا جائے۔اگر اس روح کو قائم رکھو گے تو تمہاری کامیابی اور تمہاری ترقی میں کوئی شبہ نہیں۔لوگ تو عمل کو دیکھتے ہیں۔بے شک نماز بھی بڑی قیمتی چیز ہے، روزہ بھی بڑی قیمتی چیز ہے لیکن تمہاری نماز تمہارے گھر میں دیکھنے کے لئے کون آتا ہے۔مسجد میں بھی نماز پڑھو گے تو تمہارے ساتھی اور ہمسائے ہی دیکھیں گے دوسری قوموں کے لوگ تو تمہیں دیکھنے کے لئے مسجد میں نہیں آنے کے۔ان کو تبھی پتہ لگے گا جب تم بیواؤں اور مسکینوں کی خدمت کرو گے ، بیماروں کی تیمارداری کروگے اور طوفانوں اور مصیبتوں کے وقت میں باہر نکل کر کام کرو گے پھر ان کو پتہ لگے گا کہ یہ لوگ کام کر رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے نماز اور دعائیں بھی بڑی اہم چیز ہیں اور مومن کی تو جان ہیں ان پر بھی زور دیتے رہو اور کبھی ان سے غفلت نہ کرو۔یاد رکھو کہ علاوہ اس