انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 202 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 202

انوار العلوم جلد 25 202 متفرق امور کے کہ نماز اور دعا سے خدا سے تعلق بڑھتا ہے یہ مومن کی حفاظت کا بھی موجب ہوتا ہے۔جب کبھی کوئی نئی جماعت شروع ہوتی ہے تو لوگ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔اس وقت اس بات کی بڑی ضرورت ہوتی ہے کہ خدا ہر وقت اُس کے ساتھ رہے اور ہر وقت اُس کی مدد کرے۔اس کے بعد میں جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایک بڑی بھاری ذمہ داری ہماری جماعت پر ہے جس سے ہم بڑی غفلت کر رہے ہیں۔اور وہ ذمہ داری حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم پر یہ لگائی تھی کہ ریویو آف ریلیجنز کی دس ہزار اشاعت کی جائے لیکن اب تک وہ ایک ہزار چھپتا ہے۔اور ایک ہزار پرچہ کی بھی آدھی قیمت تحریک دیتی ہے اور آدھی صدر انجمن احمدیہ دیتی ہے۔یہ بڑے افسوس کی بات ہے اب ہماری لاکھوں کی جماعت ہے اور لاکھوں کی جماعت میں دس ہزار ریویو آف ریجنز چھپنا کون سی بڑی بات ہے۔دس روپیہ اس کی قیمت ہے۔اگر آہستہ آہستہ با قاعدہ کوشش رہے تو خریداری بڑھ سکتی ہے۔مگر ہوتا یہ ہے کہ ایک دفعہ میں نے تحریک کی اور پھر خاموشی ہو گئی۔اگر یہ تحریک جاری رہے تو ایک دو سال میں دس ہزار خریدار ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں۔بہر حال میں پھر اپنی ذمہ داری کو ادا کرتا ہوں اور یہ اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ پچاس سے سو پرچہ تک مفت جاری کرنے کے لئے میں بھی رقم دینے کی کوشش کروں گا۔یورپ اور امریکہ میں تبلیغ کا ذریعہ اب ہمارے پاس صرف انگریزی لٹریچر ہی ہے۔باہر سے جو خبریں آرہی ہیں باوجود اس کے کہ ابھی تک ہم اُس کو پورا منظم نہیں کر سکے وہ بڑی خوش کن ہیں۔یورپ میں تو ایک ایک ماہوار علمی رسالہ پر چھ چھ سات سات ایڈیٹر ہوتے ہیں۔ہم صرف ایک ایڈیٹر مقرر کرتے ہیں اور اُسی کو کہتے ہیں کہ پروف بھی تو ہی پڑھ اور مضمون بھی مہیا کر اور لکھ بھی۔غرض سارا کام تو کر۔پھر وہ بیچارہ جو کچھ لکھے گا وہ آخر اس کی حیثیت کے مطابق ہو گا۔پرانے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ریویو میں مضمون دیتے ہیں اور ان مضامین کے ترجمے ہو جاتے تھے۔اب وہ بات تو نہیں ہے مگر باہر سے جو رپورٹیں آئیں ہیں اُن سے