انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 171

انوار العلوم جلد 25 171 مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955 ءمیں خطابات میں سارے یورپ میں پھرا۔ہر جگہ میں ڈاکٹروں سے یہی پوچھتا تھا کہ بتاؤ مجھے یہ دورہ کیوں ہوا؟ مگر کوئی جواب نہیں دے سکا۔ڈاکٹر یہی کہتے تھے کہ آخر کچھ قدرت کے بھی تو سامان ہوتے ہیں۔ہم ڈاکٹری طور پر آپ کو نہیں بتا سکتے کہ یہ بیماری آپ کو کیوں ہوئی۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ قدرت نے بھی کچھ باتیں اپنے ہاتھ میں رکھی ہوئی ہیں۔کوئی چیز ایسی آگئی کہ اس کی وجہ سے آپ کو یہ دورہ ہو گیا۔تو تو گل کا مفہوم یہ ہے کہ جہاں تک خدا نے تم کو طاقتیں دی ہیں اُن کو پورا استعمال کرو بلکہ ایک دنیا دار سے بھی زیادہ استعمال کرو۔اور اس کے بعد صوفی سے زیادہ خدا پر اعتبار کرو اور یہ کہو کہ جو کمی رہ گئی وہ خدا پوری کرے گا۔اور چاہے انتہائی مایوسی کا عالم ہو پھر بھی ڈٹ کے بیٹھ جاؤ کہ نہیں میرا اخدا مجھے نہیں چھوڑے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غارِ ثور میں حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ہمارا کام یہ تھا کہ دشمن کو دھوکا دے کر وہاں سے نکل آتے سو نکل آئے۔اب دشمن ہمارے سر پر آپہنچا ہے۔اب یہ خدا کا کام ہے کہ وہ ہمیں بچائے۔سو لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا ڈرنے کی کوئی بات نہیں خد ا ہمارے ساتھ ہے۔یہ ہے تو گل۔پورے سامان استعمال کرو اور اس کے بعد خدا پر پورا یقین رکھو اور چاہے کچھ بھی ہو جائے یہ سمجھ لو کہ خدا ہمیں نہیں چھوڑے گا۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم احتیاطیں کرتے تھے صحابہ بھی آپ کے پہرے دیتے تھے۔ایک دن ایک دشمن چُھپ کر آپ کے سر پر آکھڑا ہوا۔آپ کی ہی تلوار کہیں لٹکی ہوئی تھی اس نے وہ اٹھالی اور اٹھا کر کہنے لگا اب بتاؤ کون آپ کو مجھ سے بچا سکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا اللہ۔2 ایسے تو گل کے ساتھ آپ نے یہ بات کہی کہ اُس کے ہاتھ کانپ گئے اور تلوار گر گئی۔سو یہ ہے تو گل۔اگر تم اس تو گل پر قائم رہو اور ہمیشہ اپنے دوستوں کو اور اپنی نسلوں کو اس پر قائم رکھتے جاؤ تو قیامت تک کوئی شخص تم پر انشاء اللہ تعالیٰ غالب نہیں آئے گا۔بلکہ ہمیشہ تم ہی دشمن پر غالب آجاؤ گے کیونکہ خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔پھر میں ایک اور بات کہنی چاہتا ہوں۔کل میں نے تم کو بھی دیکھا اور انصار کو بھی دیکھا۔شاید کچھ اس بات کا بھی اثر ہو گا کہ فالج کی وجہ سے میری نظر کمزور ہو گئی ہے