انوارالعلوم (جلد 25) — Page 139
انوار العلوم جلد 25 139 احباب جماعت کے نام پیغامات (دستخط) مرزا بشیر الدین محمود احمد 28 جون 1955ء 66 (الفضل 15 جولائی 1955ء) لندن سے مکتوب بنام ایڈیٹر الفضل ربوہ مورخہ 1955ء -147 "مکر می ایڈیٹر صاحب الفضل ! السّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ انگلستان آکر پہلے طبیعت خراب ہو گئی تھی مگر آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہی ہے۔مگر شدید نزلہ اور کھانسی جو شروع ہوئے تھے ابھی تک جاری ہیں۔گو کچھ کمی کی طرف مائل ہیں۔شکر ہے کہ کچھ دیسی دوائیں جن سے مجھے فائدہ ہو تا تھا، لندن میں مجھے مل گئیں اور کچھ نزلہ اور کھانسی کے جوشاندے ” خدمتِ خلق“ سے لے کر اختر صاحب نے لندن بھیجوا دیئے ہیں۔ابھی ملے نہیں۔ملیں گے تو اُن کا استعمال کریں گے۔آج تیرہ اور چودہ جولائی کے درمیان میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک کمرہ گرم کرنے کی انگیٹھی ہے جیسی کہ ہندوستان میں مکانوں میں ہوتی ہے۔صاف ہے۔دیر سے اس میں آگ نہیں جلی اور اس کو صاف کر لیا گیا ہے۔شاید یہ مطلب ہے کہ ہندوستان کر لیا میں آج کل سخت گرمی ہے اور چھ مہینے سے وہاں انگیٹھیوں میں آگ نہیں جلتی۔اس انگیٹھی پر میرا کوئی پوتا یا نواسہ پیٹ کے بل لیٹا ہوا ہے۔میں نے اپنے کسی بچہ کا بچہ اسے سمجھا اور اسے آواز دی کہ ادھر آؤ۔پھر مجھے خیال آیا کہ یہ بچہ تو ابھی بہت چھوٹا ہے یہ جواب کس طرح دے گا اور آئے گا کس طرح۔پھر معا خیال آیا کہ یہ میرے لڑکے انور احمد کا بچہ احسن احمد ہے۔میری آواز سن کر اُس نے اپنی ٹانگیں ٹیڑھی کر کے زمین پر رکھ لیں اور پھر میرے پاس آگیا اور میں نے اسے اپنے ساتھ چمٹا لیا۔شاید اس خواب کی یہ تعبیر ہو کہ میرے کسی اور بچہ کے ہاں لڑکا ہو۔یا احسن کے لفظ سے یہ تعبیر ہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے کامل صحت بخشے اور یہ اس کے فضل سے بعید نہیں ہے۔وَالسَّلَامُ