انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 140

انوار العلوم جلد 25 140 مرزا محمود احمد احباب جماعت کے نام پیغامات خلیفة المسیح الثانی حال لندن " 14-7-1955 (الفضل 21 جولائی 1955ء) پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-21 " ( پٹنی۔لندن 21 جولائی) حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے زمانہ کے بعد کل پہلی مرتبہ دنیا بھر میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے لندن میں ایک نہایت اہم اور عظیم الشان کا نفرنس شروع ہو رہی ہے۔کانفرنس میں امریکہ ، غرب الہند ، افریقہ اور یورپ کے قریباً تمام اہم ممالک میں متعین احمدی مبلغین شامل ہوں گے۔22 جولائی سے چودھری محمد ظفر اللہ خان بھی اس کا نفرنس میں شامل ہو رہے دوست کا نفرنس کی نمایاں کامیابی اور اس کے وسیع ترین کامیاب نتائج کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دردِ دل سے دعا کریں۔(خلیفة المسیح) " (الفضل 24 جولائی 1955ء) پیغام از لندن بذریعہ تار مورخہ 1955ء-7-25 "چکر آتے ہیں، کام کی وجہ سے طبیعت پر اثر ہے۔ایک دو دن آرام کرنے۔انشاء اللہ طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔کھانسی نزلہ میں کمی ہے گو پوری طرح آرام نہیں۔" (الفضل 3 اگست 1955ء)