انوارالعلوم (جلد 25) — Page 132
انوار العلوم جلد 25 132 احباب جماعت کے نام پیغامات پیغام بذریعہ تار از زیورچ سوئٹزر لینڈ مورخہ 1955ء-5-19 بر موقع عید الفطر ترجمہ: دو پاکستان ، ہند وستان اور دنیا کے تمام احمدی بھائیوں کو عید مبارک ہو۔میں ان سب کی مشکلات اور تکالیف کے دور ہونے اور روحانی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں۔خلیفة المسیح (از زیورچ مورخہ 19 مئی) (الفضل 22 مئ 1955ء) پیغام بذریعہ تار از زیورچ سوئٹزرلینڈ مؤرخہ 1955ء-5-20 بوقت 11 بجے شب "خدا کا شکر ہے کہ تمام طبی ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں اور بیماری متعین کر لی گئی ہے۔مشہور معالج ڈاکٹر بوسیو (Dr۔Bosio) نے رپورٹوں کا مطالعہ کرنے کے بعد آج اپنی تشخیص سے مطلع کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے خون اور شریانیں اور باقی ہر چیز معمول کے مطابق پائی گئی ہے۔لیکن یہ کہ مجھے بہت زیادہ آرام کرنا چاہیئے۔اور اگر ممکن ہو سکے تو مجھے یہاں کچھ زیادہ عرصہ قیام کرنا چاہیئے۔پھر یہ کہ میری تقریریں زیادہ مختصر ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ سال حملے کے نتیجے میں جو زخم لگا تھا وہ خطرناک تھا اور یہ کہ سرجن کی رائے درست نہیں تھی۔ایکسرے فوٹو سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چاقو کی نوک گردن میں ٹوٹ گئی تھی جو آب بھی اندر ہی موجود ہے۔اور ریڑھ کی ہڈی (SPINAL CORD) کے قریب ہے۔خدا کا شکر ہے کہ جن خطر ناک معائنوں سے بچنے کی کوشش کی جارہی تھی اب ان کی