انوارالعلوم (جلد 25) — Page xii
انوار العلوم جلد 25 ii تعارف ک مؤرخہ 28 دسمبر 1941ء کو جلسہ سالانہ قادیان پر ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد نمبر 16 میں شائع شدہ ہیں۔اسی مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سلسلہ کا چوتھا خطاب مؤرخہ 18 مارچ 1948ء کو ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد 19 میں شائع ہو چکا ہے۔اور پانچواں خطاب مؤرخہ 28 دسمبر 1950ء کو اور چھٹا خطاب مؤرخہ 28 دسمبر 1951ء کو ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد نمبر 22 میں شائع شدہ ہے۔اس سلسلہ کا ساتواں خطاب 28 دسمبر 1953ء کو ارشاد فرمایا جو انوار العلوم کی جلد نمبر 24 میں شائع ہو چکا ہے۔آٹھواں خطاب 28 دسمبر 1954ء کو جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر ارشاد فرمایا۔حضور نے اپنے اس روح پرور خطاب کے آغاز میں تو بعض متفرق اُمور کا ذکر فرمایا ہے جن میں مجلس خدام الاحمدیہ کا علم انعامی، کار کردگی کے لحاظ سے اول آنیوالی مجلس کراچی کی بجائے دوسرے نمبر پر آنے والی مجلس لاہور کو بوجوہ دیئے جانے کی سفارش پر تبصرہ کرتے ہوئے اس سفارش کو قبول نہ فرمایا اور اس کی بعض وجوہات بیان فرمائیں۔اسی طرح جماعتی اخبارات جن میں روزنامہ الفضل ربوہ، البدر قادیان، ریویو آف ریلیجنز ، ماہنامہ خالد، نیز المصلح کراچی کو خریدنے کی تحریک فرمائی۔نیز بعض ملکی اخبارات جن میں ”سول“ ، ”میت“ اور ” تسنیم “ شامل ہیں کو خریدنے اور اُن کا مطالعہ کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔اس طرح آپ نے مرکز سلسلہ کے دو حصوں کی وضاحت فرمائی۔آپ نے فرمایا کہ ایک حصہ تو نظام خلافت کا ہے اور دوسرا حصہ صدر انجمن احمدیہ کا ہے۔اس سلسلہ میں آپ نے ناظر ان کو اُن کی ذمہ داریوں، فرائض اور ان کی حیثیت کی طرف توجہ دلائی۔نیز جماعت میں پیر پرستی والا اند از اختیار کرنے کی حوصلہ شکنی فرمائی۔اس طرح رسماً دُعا کے لئے کہنے پر روشنی ڈالی۔آپ نے سیر روحانی والے مضمون پر روشنی ڈالنے سے پہلے خلیفہ وقت کی ذمہ داریوں اور دائرہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے جماعتی کام کے بوجھ کو جماعت کے دیگر عہدیداران کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت کی طرف توجہ دلائی اور اس سلسلہ میں