انوارالعلوم (جلد 25) — Page xiii
انوار العلوم جلد 25 111 تعارف زیادہ سے زیادہ قابل نوجوانوں اور پنشنروں کو وقف کرنے کی تحریک فرمائی۔نیز قبل ازیں افرادِ جماعت کو کام کر کے زائد آمد پیدا کر کے جماعتی ضروریات کے لئے پیش کرنے کی تحریک کی بھی یاد دہانی کروائی۔1938ء کے سفر کے دوران حیدر آباد اور دہلی میں حضور نے جو تاریخی مقامات دیکھے اُن میں مسلمان بادشاہوں کے دفاتر بھی شامل تھے۔حضور نے اپنی اس تقریر میں دنیوی نظام کے دفاتر کا عالم روحانی کے دفاتر سے موازنہ کرتے ہوئے دنیوی دفاتر کی کمزوریوں اور روحانی دفاتر کی فوقیت و پائیداری کا مفصل طور پر ذکر فرمایا ہے۔(2) احباب جماعت کے نام پیغامات مورخہ 26 فروری 1955ء کو حضرت مصلح موعود پر بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے ڈاکٹر ز نے حضور کو یورپ جا کر علاج کروانے کا مشورہ دیا۔حضور نے اس مشورہ کو قبول فرماتے ہوئے یورپ جانے کا فیصلہ فرمایا چنانچہ اس سلسلہ میں اپنے پروگرام سے متعلق حضور نے یورپ کے سفر پر روانگی سے قبل، دورانِ سفر مختلف مقامات سے اور یورپ میں قیام کے دوران احباب جماعت کو اپنے سفر ، علاج اور دیگر مصروفیات سے متعلق آگاہ رکھنے اور دعاؤں کی تحریک کرنے کے پیش نظر جو پیغامات بھجوائے اُن کی گل تعداد 27 ہے۔یہ پیغامات مؤرخہ 11 مارچ تا 29 جولائی 1955ء کے عرصہ میں بھجوائے گئے۔اور ساتھ ساتھ روز نامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوتے رہے۔اب ان تمام پیغامات کو یکجائی صورت میں انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جارہا ہے۔(3) سفر یورپ سے واپسی پر کراچی میں نمائندگان جماعت سے خطاب سیدنا حضرت مصلح موعود 1955ء میں بغرض علاج یورپ تشریف لے گئے یورپ کے سفر سے واپسی پر آپ کراچی اُترے اور کراچی میں مؤرخہ 7 ستمبر 1955ء کو نمائندگان جماعت سے یہ خطاب فرمایا۔یہ خطاب غیر مطبوعہ تھا جو پہلی دفعہ اب انوار العلوم کی اس جلد میں شائع کیا جا رہا ہے۔اس خطاب میں حضور نے اپنا علاج کروانے