انوارالعلوم (جلد 25) — Page 332
انوار العلوم جلد 25 332 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات منافقت کی سکیم کے متعلق مزید شہادتیں بیان چودھری بشارت احمد صاحب ولد چودھری محمد شریف صاحب چک 98 شمالی سرگودھا حال اے جی آفس لاہور میں مندرجہ ذیل بیان خدا تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر لکھوا رہا ہوں اور اس کے متعلق پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔غلام رسول 35 میر ا واقف ہے اور میرے ساتھ تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ میں ( قادیان سے آنے کے بعد کچھ عرصہ تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ میں بھی رہا ہے ) اور سر گو دھا گورنمٹ کالج میں پڑھتارہا ہے میرے لاہور آنے کے بعد آج سے تقریباً دو ہفتے پہلے مجھے کرایہ پر سائیکل لینے کی ضرورت پیش آئی چونکہ لاہور میں میرا کوئی واقف نہیں تھا۔اسلئے غلام رسول 35 کے پاس گیا۔اُس وقت اس مکان یعنی 43 نسبت روڈ میں مندرجہ ذیل لوگ موجود تھے۔1۔مرزا محمد حیات تاثیر سابق لائبیریرین حضور اقدس ( یہ شخص گجرات کا رہنے والا ہے اور پچھلے کئی سال میں کئی بار گجرات کے احمدیوں نے مجھے بتایا ہے کہ یہ شخص جھوٹے طور پر اپنے آپ کو مرزا لکھتا ہے ورنہ اس کا خاندان قبروں کا مجاور ہے مجھے اس امر کی تحقیقات کرنے کا موقع نہیں ملاور نہ حقیقت کھل جاتی)۔2۔غلام رسول نمبر 35 اللہ رکھا غلام رسول نمبر 35 نے اللہ رکھا سے پوچھا کہ وہ اتنے عرصہ میں کہاں کہاں گیا اور یہاں سے جا کر تم نے کوئی خط نہیں لکھا۔اللہ رکھانے جواب میں کہا کہ میں نے تو تمہیں بھی اور حمید ڈاڈھے کو بھی خطوط لکھے ہیں لیکن تم نے جواب ہی کوئی نہیں دیا۔اس کے بعد اس نے بتایا کہ وہ سرحد کی تمام جماعتوں میں پھر ا۔اس کے پاس ایک نوٹ بک پاکٹ سائز کی تھی جس میں ان افراد اور جماعتوں کے پتہ جات لکھے ہوئے تھے جن سے وہ مل کر آیا تھا۔مجھے اس وقت وہ پتہ جات یاد نہیں آرہے (ہمیں ایک اور آدمی کے