انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 283

انوار العلوم جلد 25 283 سیر روحانی نمبر (9) قسطنطنیہ ابراہیم ادھم ، امام غزالی، حضرت معین الدین صاحب چشتی، حضرت حضرت داتا گنج بخش حضرت بختیار کاکی، حضرت فرید الدین صاحب شکر گنج حضرت نظام الدین صاحب اولیاء، حضرت خواجہ سلیم چشتی، حضرت سید احمد صاحب سر ہندیؒ، حضرت ولی اللہ شاہ صاحب، حضرت خواجہ میر درد صاحب، حضرت سید احمد صاحب بریلوی اور آخر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نہر بھی اسی نہر میں سے نکلی ہوئی نہریں تھیں۔بتاؤ وہ اور کونسی نہر ہے جو اتنے زمانہ تک اور اتنے ملکوں میں پھیلی ہو۔کوئی نہر دوسو میل چلتی ہے، کوئی چار سو ، کوئی سو سال چلتی ہے، کوئی ڈیرھ سو سال مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والی نہر عرب سے نکلی اور شمال میں بڑھتے ہوئے ہوتے ہوئے پولینڈ تک چلی گئی۔دوسری طرف یورپ میں سے ہوتے ہوئے سلی تک جا پہنچی۔مغرب میں مصر سے ہوتے ہوئے تیونس، مراکش، الجیریا اور سپین تک چلی گئی۔پھر سیر الیون، گولڈ کوسٹ اور نائیجیریا تک چلی گئی۔مشرق میں ایران، بخارا، چین، ہندوستان اور برما تک چلی گئی۔جنوب میں انڈونیشیا اور فلپائن تک چلی گئی۔دوسری نہریں خشکی تک چلتی ہیں اور آگے بند ہو جاتی ہیں سمندر آیا اور نہر ختم۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہر سمندر بھی پار کر گئی اور پھر اگلی خشکی میں جاری ہو گئی۔یہ نہر عرب سے آئی مگر عرب پر ختم نہیں ہو گئی بلکہ بحیرہ عرب کو بھی گود کر گزرگئی اور ہندوستان میں آگئی، ہندوستان سے چلی اور ہمالیہ پہاڑ پر جا کر ختم نہیں ہو گئی جیسا کہ دنیوی نہریں پہاڑ سے نکلتی ہیں اور خشکی میں جا کر ختم ہو جاتی ہیں۔مگر یہ نہر آئی اور ہمالیہ پہاڑ کو بھی پھاند کر پرے چلی گئی اور اوپر جا کر سنکیانگ وغیرہ کے علاقوں تک میں اسلام کو پھیلا دیا۔یہاں سوال پید ا ہو تا ہے کہ کیا مسیحیت نہیں پھیلی؟ اسکا ایک سوال کا جواب جواب یہ ہے کہ نہیں، کیونکہ نہر سے سبزی پیدا ہوتی ہے اور میسحیت سے سبزی پیدا نہیں ہوئی بلکہ اُجاڑ پیدا ہوا اور مسیحیت نے سارے ملکوں کو تباہ کر دیا۔