انوارالعلوم (جلد 25) — Page xv
انوار العلوم جلد 25 V (5) مجلس انصار اللہ و خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع 1955ء میں خطابات یہ کتاب حضرت مصلح موعود کے دو خطابات پر مشتمل ہے۔پہلا خطاب آپ نے مؤرخہ 18 نومبر 1955ء بمقام ربوہ مجلس انصار اللہ و مجلس خدام الاحمدیہ کے اجتماعی سالانہ اجتماع کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا۔جس میں انصار اور خدام کو بعض نصائح کرتے ہوئے فرمایا:۔جماعت کی دماغی نمائندگی انصار اللہ کرتے ہیں اور اس کے دل اور ہاتھوں کی نمائندگی خدام الاحمدیہ کرتے ہیں۔جب کسی قوم کے دماغ ، دل اور ہاتھ ٹھیک ہوں تو وہ قوم بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔پس ایک طرف تو میں انصار اللہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے نمونہ سے اپنے بچوں، اپنے ہمسایہ کے بچوں اور اپنے دوستوں کے بچوں کو زندہ کریں اور دوسری طرف میں خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اتنا اعلیٰ درجہ کا نمونہ قائم کریں کہ نسلاً بعد نسل اسلام کی روح زندہ رہے۔دوسر ا خطاب مجلس خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے اختتامی اجلاس پر مورخہ 20 نومبر 1955ء کو فرمایا۔جس میں خدام کو عمومی نصائح کرنے کے علاوہ تو گل کے مقام کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔دو پس تو گل کا پہلا مقام یہ ہے کہ جو کچھ خداتعالی نے ہم کو دیا ہے جسمانی ہو یا مالی ہو یا اخلاقی ہو اُس کو ہم زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔اس کے بعد جو کمی رہ جائے وہ خدا کے سپر د کر دیں اور یقین رکھیں کہ خدا اُس کمی کو ضرور پورا کر دے گا۔“ حضرت مصلح موعود کے مذکورہ بالا دونوں خطابات انوار العلوم کی اِس جلد میں پہلی دفعہ کتابی صورت میں شائع کئے جارہے ہیں۔