انوارالعلوم (جلد 25) — Page xiv
انوار العلوم جلد 25 iv تعارف کی تفصیلات پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹروں کے مشوروں کا ذکر فرمایا۔بیماری کی تشخیص، علاج اور ہدایات کے لحاظ سے آپ نے زیورک یونیورسٹی ہاسپٹل کے میڈیکل ڈائریکٹر روسیو کا بطور خاص تذکرہ فرمایا۔جن کا خلاصہ یہ تھا کہ اس بیماری کے حملہ سے قبل آپ نے اپنی طاقت اور ہمت سے ڈیڑھ سو گنا زیادہ کام کیا ہے۔مگر ہر چند کہ اب آپ مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں تاہم اب آپ زیادہ سے زیادہ ایک نارمل انسان جتنا تو کام کر سکتے ہیں تاہم کوشش کی جائے کہ ایک نارمل آدمی کی طاقت سے زیادہ آپ کام نہ کریں۔نیز ایسی آب و ہوا میں رہائش رکھیں جہاں موسم معتدل ہو۔پس اس صورتحال کے پیش نظر حضور نے احباب جماعت کو ہدایت فرمائی کہ ڈاکٹری ہدایات کا تقاضا یہی ہے کہ مجھ پر کام کا زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے اور مجھے زیادہ سے زیادہ آرام کرنے دیا جائے۔(4) افریقن احمدیوں کے نام انقلاب آفرین خطاب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے قیام پاکستان کے بعد افریقن احمدیوں کے نام ایک نہایت اُمید افزا انگریزی زبان میں پیغام دیا جو رسالہ ”The Review of Religion“ کے ستمبر 1955ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔یہ پیغام MR۔JC۔AL۔HASAN ATTA صدر جماعت احمد یہ شانٹی ریجن (کماسی۔غانا) کے توسط سے ارضِ بلال تک پہنچایا گیا جس سے افریقن احمدیوں میں زبر دست بیداری پیدا ہوئی۔حضور نے اپنے اس پیغام میں افریقنز کو ایک روشن مستقبل کی نوید سنائی۔اور یہ یقین دہانی کروائی کہ پہلے تو افریقہ پر مختلف ممالک اور قوموں نے حکمرانی کی ہے اب وقت آگیا ہے کہ افریقن دنیا پر حکمرانی کریں گے۔رنگ و نسل کا امتیاز مٹادیا جائے گا اور تمام احمدی برابر اور ایک جیسے اور ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونگے۔پس افریقنز کو چاہیے کہ وہ اس پیغام کو دوسرے افریقنز تک پہنچائیں۔پاکستانی احمدی افریقنز کے ساتھ بہت محبت کرتے ہیں اور اُن کی راہوں پر آنکھیں بچھائے بیٹھے ہیں۔پس یہی وہ حقیقی اسلام ہے جو احمدیت کی شکل میں موجو د ہے۔