انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 384 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 384

انوار العلوم جلد 24 384 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان ایمان نہیں لاتا دائرہ اسلام سے خارج قرار نہیں دیا جاسکتا۔سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کتنے سچے نبی گزرے ہیں ؟ جواب: میں کسی کو نہیں جانتا مگر اس اعتبار سے کہ ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق آپ کی اُمت کے علماء تک میں آپ کی عظمت اور شان کا انعکاس ہوتا ہے سینکڑوں اور ہزاروں ہو چکے ہوں گے۔سوال: کیا آپ اس حدیث کو سچا تسلیم کرتے ہیں؟ جواب: ہاں۔سوال: کیا آپ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مرزا غلام احمد صاحب ہمارے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سواسب انبیاء سے افضل تھے ؟ جواب: ہم ان کے متعلق صرف حضرت مسیح ناصری سے افضل ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔مولانا میکش کی جرح بتاریخ 15 جنوری 1954ء سوال: یہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے کہ عیسی بن مریم ( مسیح ناصری) قیامت سے پہلے پھر دوبارہ ظاہر ہوں گے۔اس کے متعلق آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ جواب: یہ بات غلط ہے کہ یہ مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔مسلمانوں کا ایک حصہ ایسا بھی ہے جو یہ ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح ناصری طبعی موت سے وفات پا گئے۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسی بن مریم خود دوبارہ مبعوث نہیں ہوں گے بلکہ ایک دوسرا شخص جو اُن سے مشابہت رکھتا ہو گا اور ان کی صفات کا حامل ہو گا آئے گا۔عدالت کا سوال: کیا حضرت عیسی کے زمانے میں یہودی کسی مسیح کے منتظر تھے ؟ جواب: جی ہاں۔وہ ایک مسیح کی آمد کے منتظر تھے مگر اس سے پہلے الیاس نے آنا تھا جس نے آسمان سے اسی خا کی جسم کے ساتھ نازل ہونا تھا۔