انوارالعلوم (جلد 24) — Page 359
انوار العلوم جلد 24 359 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان مرزا صاحب کو بھی ورثہ میں ملا ہے ؟ جواب: مجھے کسی ایسی تھیوری کا علم نہیں۔قرآن کریم یا کسی صحیح حدیث میں کسی ایسے واقعہ کا ذکر نہیں۔سوال: کیا قرآن کریم میں مسیح یا مہدی کے متعلق کوئی واضح پیشگوئی موجود ہے؟ جواب: ان کا ذکر قرآن کریم میں نام لے کر موجود نہیں۔سوال: کیا احادیث مسیح اور مہدی کے ظہور پر متفق ہیں؟ جواب: ایسی کوئی حدیث موجود نہیں جس میں یہ کہا گیا ہو کہ کوئی مسیح ظاہر نہیں ہو گا۔جہاں تک مہدی کا تعلق ہے بعض حدیثوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور مسیح ایک ہی ہیں۔سوال: کیا تمام مسلمان متفقہ طور پر ان احادیث کو مانتے ہیں؟ جواب: جی نہیں۔سوال: کیا ان احادیث سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ مسیح اور مہدی دو علیحدہ علیحدہ شخص ہوں گے ؟ جواب: ہاں! بعض احادیث سے ایسا ظاہر ہوتا ہے۔سوال: ان احادیث کے مطابق جن میں مسیح اور مہدی کے ظہور کی پیشگوئی کی گئی ہے دجال کے قتل اور یاجوج و ماجوج کی تباہی کے کتنا عرصہ بعد اسرافیل اپنا پہلا صور پھونکے گا؟ جواب: میں ان احادیث کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔سوال: کیا آپ ان احادیث کو مانتے ہیں جن میں دجال اور یاجوج و ماجوج کا ذکر ہے ؟ جواب: اس سوال کا جواب دینے کے لئے مجھے ان احادیث کی پڑتال کرنا ہو گی، دجال، یا جوج ماجوج کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے۔سوال: کیا مسیح یا مہدی کو نبی کارتبہ حاصل ہو گا؟ جواب: جی ہاں۔