انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 358 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 358

انوار العلوم جلد 24 358 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان سوال: آپ اس سوال کا جواب کس رنگ میں دے سکتے ہیں کہ آیا مرزا غلام احمد صاحب کسی مفہوم کے مطابق معصوم تھے ؟ جواب: وہ ان معنوں میں معصوم تھے کہ وہ کوئی صغیرہ یا کبیرہ گناہ نہیں کر سکتے تھے۔سوال: کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ دوسرے انسانوں کی طرح مرزا صاحب بھی روز حساب اپنے اعمال کے لئے جواب دہ ہوں گے ؟ جواب: قیاس یہی ہے کہ انہیں اپنے اعمال کا حساب نہیں دینا پڑے گا۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا ہے کہ آپ کی اُمت میں کثیر التعداد ایسے لوگ ہیں جو نبی نہیں ہیں مگر وہ یوم الحساب کو حساب سے مستثنیٰ ہوں گے۔سوال: موت کے بعد انبیاء پر کیا گزرتی ہے؟ کیا وہ دوسرے انسانوں کی طرح یوم الحساب تک قبروں میں رہتے ہیں یا کہ سید ھے فردوس یا اعراف میں چلے جاتے ہیں ؟ جواب: میرے نزدیک یہ صحیح نہیں کہ انبیاء موت کے بعد سید ھے فردوس یا اعراف میں چلے جاتے ہیں لیکن یہ درست ہے کہ وہ اللہ کے قریب تر ایک خاص مقام پر پہنچائے جاتے ہیں۔چونکہ مرزا غلام احمد صاحب نبی تھے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اُن سے بھی عام احمدیوں کی طرح نہیں بلکہ خاص سلوک کیا ہو گا۔سوال: کیا آپ یہ مانتے ہیں کہ جب آدمی مر جاتا ہے تو منکر و نکیر قبر میں اُس کے پاس آتے ہیں؟ جواب: منکر و نکیر دو فرشتے ہیں لیکن میرا یہ عقیدہ نہیں کہ وہ قبر میں مردوں سے سوالات کرنے کے لئے جسمانی صورت میں ظاہر ہوں گے۔سوال: منکر و نکیر قبر میں کیوں آتے ہیں؟ جواب: مرنے والے کو اُس کے گزشتہ اعمال کی خبر دینے کے لئے۔سوال: کیا آپ کے خیال میں منکر و نکیر مرزا غلام احمد صاحب کی قبر میں بھی آئے تھے ؟ جواب: میرے پاس اس بات کے معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں۔سوال: کیا وہ نُور جو اللہ تعالیٰ نے آدم کو معاف کرنے کے بعد اُس میں داخل کیا تھا