انوارالعلوم (جلد 24) — Page 39
انوار العلوم جلد 24 39 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی (4) مولوی ثناء اللہ صاحب امر تسری نے فتویٰ دیا:- ”مرزا قادیانی جو کچھ کرتا ہے سب دُنیا سازی کے لئے کرتا ہے۔پس اس کے خلف نماز جائز نہیں“۔81 (5) مفتی محمد عبد اللہ صاحب ٹونکی لاہور نے فتویٰ دیا کہ :- اس کے اور اس کے مریدوں کے پیچھے اقتداء ہر گز درست نہیں ہے “۔82 (6) مولوی عبد الرحمن صاحب بہاری نے فتویٰ دیا:- ”مرزا قادیانی کافر مرتد ہے۔اس کے اور اس کے متبعین کے پیچھے نماز محض باطل و مردود ہے۔فرض سر پر ویساہی رہے گا اور سخت گناہ عظیم اس کے علاوہ۔ان کی امامت ایسی ہے جیسے کسی یہودی کی امامت “۔83 (7) خلیل احمد صاحب سہارنپوری نے فتویٰ دیا:- وہ کتاب اللہ کا مکذب دائرہ اسلام سے خارج ہے اس کی اور اس کے اتباع کی امامت اور بیعت و محبت ناجائز اور حرام ہے“۔84 (8) محمد کفایت اللہ صاحب شاہجہانپوری نے فتویٰ دیا:- ان کے کافر ہونے میں شک و شبہ نہیں اور ان کی بیعت حرام ہے اور امامت ہر گز جائز نہیں“۔85 (9) محمد حفیظ اللہ صاحب مدرس مدرسہ دارالعلوم لکھنو نے فتویٰ دیا:- ” بیعت اور امامت ایسے شخص کی درست نہیں“۔86 (10) محمد امانت اللہ صاحب علی گڑھی نے فتویٰ دیا:- ”ایسے شخص کے پیچھے نماز نہ پڑھیں“۔87 (11) عبد الجبار صاحب عمر پوری نے فتویٰ دیا:- ”مرزا قادیانی اسلام سے خارج ہے اس کی اتباع کرنے والا بھی اسلام سے خارج۔ہر گز امامت کے لائق نہیں“۔88