انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 536 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 536

انوار العلوم جلد 24 536 سال 1954ء کے اہم واقعات اس سے اعلیٰ درجہ کی تبلیغ ہو سکے گی۔اس کے علاوہ وہ اور بھی لٹریچر شائع کرنا چاہتے ہیں مگر میں نے ان کو روکا ہوا ہے کہ جب تک سارے حصے فروخت نہیں ہو جاتے میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا اگر حصے پک جائیں تو وہ یہاں پر میں جاری کر سکتے ہیں۔پریس انہوں نے خریدا ہوا ہے لیکن اس کے لگانے کے لئے بھی دس بارہ ہزار روپیہ کا سامان چاہئے اور پندرہ سولہ ہزار روپیہ مکان نے بھی لینا ہے۔میں نے انہیں کہا ہے کہ میں قرض نہیں لینے دوں گا۔حصے بیچو اور روپیہ لگاؤ۔اس لئے انہوں نے مجھ سے ہی خواہش کی ہے کہ "جو بولے وہی کنڈا کھولے" آپ نے کہا ہے قرض نہیں لینا حصے بیچ کر رقم پوری کر لو تو اب حصے بکوایے بہر حال انہوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں اس کی تحریک کروں۔اسی طرح دوسری کمپنی جو اردو لٹریچر کے لئے قائم ہوئی ہے انہوں نے بھی اس سال بہت سی کتابیں شائع کی ہیں۔ایک تو "نبیوں کا سردار" رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات ہیں دراصل میری کتاب "دیباچہ تفسیر القر آن انگریزی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو لائف تھی اُس کا یہ اردو ترجمہ ہے اور اس کا نام انہوں نے نبیوں کا سردار “ رکھا ہے یہ 320 صفحہ کی کتاب ہے۔"الشركة الاسلامیہ " والے کہتے ہیں کہ لگے ہاتھوں ہمارا بھی ذکر کر دیا جائے۔80 ہزار کے حصے ہمارے بھی قابل فروخت ہیں جو دوست لے سکیں انہیں لینے کی کوشش کرنی چاہئے۔یہ ثواب کا ثواب ہے اور خدا تعالیٰ چاہے اور نفع آجائے تو اس طرح بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔اسی طرح "الشركة الاسلامیہ" نے اس سال "اسلامی اصول کی فلاسفی"، "سیر روحانی" "مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ " "رسالہ حج" اور "رسالہ معیار شناخت انبیاء" یہ چھ کتابیں شائع کی ہیں۔"اسلامی اصول کی فلاسفی" مدت سے نہیں مل رہی تھی یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ کتاب بڑی مبارک ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کا لوگوں کے دلوں پر بڑا اچھا اثر ہوتا ہے۔