انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 386 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 386

انوار العلوم جلد 24 386 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان حضرت ابراہیم ایسے مقام میں پیدا ہوئے تھے کہ وہ بت خانہ تھا اور لوگ بت پرست تھے اور اب بھی لوگوں کا یہی حال ہے۔۔۔۔۔66 کیا اس عبارت سے ثابت نہیں ہو تا کہ مرزا صاحب کا دعویٰ تھا کہ آپ ان تمام انبیاء سے جن کا اس عبارت میں ذکر ہے افضل ہیں؟ جواب: اُن دنوں مرزا صاحب کوئی با قاعدہ ڈائری نہ رکھتے تھے۔یہ اقتباس تو کسی رپورٹر کا لکھا ہوا ہے۔لیکن یہ فرض کرتے ہوئے کہ یہ رپورٹ صحیح ہے اس سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ مرزا صاحب نے اپنے آپ کو دوسرے انبیاء پر فضیلت دی ہے۔اس کا مطلب تو صرف اُن صفات کو گنوانا ہے جو مر زا صاحب اور دوسرے انبیاء میں مشترک تھیں۔سوال: عام مسلمان تو احمدیوں کا اس لئے جنازہ نہیں پڑھتے کہ وہ احمدیوں کو کافر سمجھتے ہیں۔آپ بتائیے کہ احمدی جو غیر احمدیوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھتے اس کی اس کے علاوہ اور کیا وجہ ہے جس کا آپ قبل ازیں اظہار کر چکے ہیں کہ آپ نے جوابی کارروائی کے طور پر یہ طریق اختیار کیا ہے؟ جواب: بڑا سبب تو جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں یہ ہے کہ ہم غیر احمدیوں کا جنازہ اس لئے نہیں پڑھتے کہ وہ احمدیوں کا جنازہ نہیں پڑھتے۔اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اپنے دعوی کے دس سال بعد تک نہ صرف مرزا غلام احمد صاحب نے احمدیوں کو اجازت دے رکھی تھی کہ وہ غیر احمدیوں کے جنازے پڑھیں بلکہ خود بھی ایسی نماز جنازہ میں شریک ہوتے رہے۔اور دوسر ا سبب جو اصل میں پہلے سے کا حصہ ہی ہے یہ ہے کہ ایک متفقہ اور مسلّمہ حدیث کے مطابق جو دوسرے مسلمان کو کافر کہتا ہے وہ خود کافر ہو جاتا ہے۔سوال: کیا غیر احمدی امام کے پیچھے نماز پڑھنے سے انکار کرنے پر بھی آپ کے سابقہ جواب کا اطلاق ہوتا ہے؟ جواب: ہاں۔