انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 369 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 369

انوار العلوم جلد 24 369 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان جواب: عام معنوں میں اس کا مطلب "اہم " ہے لیکن اس مفہوم کے لحاظ سے بھی اختلافات بنیادی نہیں ہیں بلکہ فروعی ہیں۔عدالت کا سوال: احمدیوں کی تعداد پاکستان میں کتنی ہے؟ جواب: دو اور تین لاکھ کے درمیان۔وکیل کے سوال: کیا کتاب تحفہ گولڑویہ جو ستمبر 1902ء میں شائع ہوئی تھی مرزا غلام احمد صاحب کی تصنیف ہے ؟ جواب: جی ہاں۔سوال: کیا آپ کو یہ معلوم ہے یا نہیں کہ جس عقیدہ کا ذیل کے پیرا میں ذکر ہے وہ عامۃ المسلمین کا عقیدہ ہے: ”جیسا کہ مؤمن کے لئے دوسرے احکام الہی پر ایمان لانا فرض ہے ایسا ہی اس بات پر ایمان فرض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں۔ایک بعث محمد کی جو جلالی رنگ میں ہے۔دوسر ابعث احمدی جو کہ جمالی رنگ میں ہے۔“ جواب: عامتہ المسلمین کے نزدیک اس کا اطلاق صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا ہے لیکن ہمارے نزدیک اس کا اطلاق اصلی طور پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوتا ہے لیکن ظلتی طور پر مرزا غلام احمد صاحب پر بھی ہوتا ہے۔سوال: ازراہ کرم 21 /اگست 1917ء کے الفضل کے صفحہ نمبرے کے کالم نمبر 1 کو ملاحظہ فرمائیے جہاں آپ نے اپنی جماعت اور غیر احمدیوں میں فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ : ور نہ حضرت مسیح موعود نے تو فرمایا ہے کہ ان کا اسلام اور ہے اور ہمارا اور ، اُن کا خدا اور ہے اور ہمارا اور ، ہمارا حج اور ہے اور ان کا حج اور اسی طرح اُن سے ہر بات میں اختلاف ہے۔کیا یہ صحیح ہے؟ 66