انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 330 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 330

انوار العلوم جلد 24 330 سیر روحانی (7) اسکی ہونی چاہئے اور پھر کہا کہ آپ کسی طرح قادیان چلے جائیں اور ایسی تجویز کی جائے کہ مجسٹریٹ کا تبادلہ ہو جائے۔حضرت صاحب لیٹے ہوئے تھے آپ یہ سنتے ہی اُٹھے اور فرمایا خواجہ صاحب! آپ کیا باتیں کرتے ہیں۔کیا خدا کے شیر پر بھی کوئی ہاتھ ڈال سکتا ہے تو الله اکبر اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اللهُ اکبر کہنا بڑا بھاری دعویٰ ہے۔آج امریکہ کی کتنی بڑی طاقت ہے پھر بھی روس سے ڈر رہی ہے۔روس کتنا طاقتور ہے پھر بھی امریکہ یہ کتنی بڑی طاقت ہے کہ اس نوبت خانہ میں پانچ وقت ہر گاؤں، ہر شہر، سے ڈر رہا ہے۔یہ ہر قصبہ ، ہر پہاڑی اور ہر میدان سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارا بادشاہ سب سے بڑا ہے۔گویا اس پیغام میں کافروں کو بھی اور مؤمنوں کو بھی مخاطب کیا گیا ہے۔کفار کو کہا گیا ہے کہ تمہارے سرداروں، تمہارے بادشاہوں اور تمہارے افسروں کی کیا حیثیت ہے سب سے بڑھ کر اسلام کے خدا کا وجود ہے۔تم اپنے غرور اور اپنے جتھے کے فخر میں یہ سمجھتے ہو کہ ہم حق کی آواز کو دبا دیں گے مگر ایسا نہیں ہو گا۔ہمارے نام لیوا غریب اور بے کس ہیں مگر ہم اُن کے ساتھ ہیں اور ہم سب سے بڑے ہیں۔پھر وہ مسلمانوں سے مخاطب ہوتا ہے اور فرماتا ہے اے مومنو! انتظام کے لئے ہم نے تمہارے لئے بادشاہ مقرر کئے ہیں۔حاکم مقرر کئے ہیں مگر تمہارا اصل بادشاہ اللہ ہے۔تم نے کسی انسان کے آگے گردن نہیں جھکانی۔تمہارے دلوں پر رُعب اور حکومت صرف خدا کی ہونی چاہئے۔65 اسلامی نوبت خانہ کی دوسری آواز پھر اس نوبت خانہ سے دوسری آواز اُٹھتی ہے اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ۔میں منادی کرنے والا اعلان کرتا ہوں اور کسی سے چھپاتا نہیں کہ میں صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں اور اُس کے سوا کسی کے آگے سر جھکانے کے لئے تیار نہیں خواہ وہ دُنیا کا بادشاہ ہو یاد نیا کا بڑا حاکم ہو، خواہ دنیا کا بڑا پیر ہو خواہ دنیا کا کوئی بڑا عالم ہو میرے لئے وہ سارے کے سارے خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں بیچ ہیں اور اُن کی کوئی ہستی میرے نزدیک نہیں ہے۔میں تو صرف ایک ہی ہے جس کے آگے سر جھکانا