انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 389

انوار العلوم جلد 24 389 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان سپرد نہیں کیا۔پہلے انبیاء میں سے کوئی نبی ایک لاکھ کی طرف آیا، کوئی نبی دو لاکھ کی طرف آیا اور کوئی دس لاکھ کی طرف آیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم سوالاکھ تھی یا ہو سکتا ہے کہ عرب کی آبادی آپ کے زمانہ میں دو تین لاکھ ہو۔بس یہی آپ کے پہلے مخاطب تھے لیکن ہمارے چھٹتے ہی چالیس کروڑ مخاطب ہیں۔" یہاں کن معنوں میں آپ نے لفظ "امت" استعمال کیا ہے؟ جواب: یہاں میں نے لفظ اُمت "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت" کے لئے استعمال کیا ہے۔سوال: کیا آپ انگریزوں کے اس لئے ممنونِ احسان نہیں ہیں کہ ان کے عہد حکومت میں آپ کے مخصوص عقائد پھولے پھلے اور کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ آپ ان کے شکر گزار نہ رہیں؟ جواب: شکر گزاری ایک اخلاقی فرض ہے اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔یہ صحیح ہے کہ ہم ان کے احسان مند ہیں اور یہ اس منصفانہ سلوک کی وجہ سے ہے جو انہوں نے ہر ایک کے ساتھ کیا۔جن میں ہم بھی شامل ہیں۔سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب نے انگریزوں کو ممنون کرنے کے لئے بلادِ اسلامیہ میں اشاعت کی غرض سے جہاد کے خلاف اتنی کتابیں نہیں لکھیں جن سے کم و بیش پچاس الماریاں بھر جائیں؟ جواب: مرزا صاحب نے جو کچھ لکھا اس غرض سے لکھا کہ اس سے ان غلط فہمیوں کو دور کیا جائے جو مسلمانوں کے خلاف دوسرے مذاہب میں پائی جاتی تھیں۔یہ تصانیف کئی موضوعات و مضامین پر مشتمل ہیں جن کے متعلق غلط فہمیاں پائی جاتی تھیں۔ضمناً ان میں مسئلہ جہاد بھی شامل تھا لیکن اس مخصوص مسئلہ پر انہوں نے صرف چند صفحات پر مشتمل ایک رسالہ لکھا تھا۔سوال: کیا مندرجہ ذیل شعر میں مرزا غلام احمد صاحب نے اپنے آپ کو