انوارالعلوم (جلد 24) — Page 37
انوار العلوم جلد 24 37 ناواقف ہو تو وہ مسلمان کیسے ہوا؟“ 74 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مولانا غور کریں کہ کیا اس جگہ انہوں نے اپنا اسلام اور دوسرے لوگوں کا اسلام اور نہیں قرار دیا؟ ہے کہ :۔اسی طرح مولانا مودودی کیا کہتے ہیں اس شخص کے متعلق جس نے یہ تحریر کیا اس وقت ہندوستان میں مسلمانوں کی جو مختلف جماعتیں اسلام کے نام سے کام کر رہی ہیں۔اگر فی الواقع اسلام کے معیار پر ان کے نظریات، مقاصد اور کارناموں کو پر کھا جائے تو سب کی سب جنس کا سد نکلیں گی خواہ مغربی تعلیم و تربیت پائے ہوئے سیاسی لیڈر ہوں یا علماء دین و مفتیان شرع متین“ 75 مولانا مودودی صاحب بتائیں کہ اس عبارت کا لکھنے والا شخص ” علماء دین و مفتیانِ شرع متین تک کے اسلام کو اور اور اپنے اسلام کو اور قرار دے رہا ہے یا نہیں ؟ اور کیا وہ شخص بھی اسی سلوک کا مستحق ہے جس سلوک کا مطالبہ مولانا مودودی صاحب احمدیوں کے متعلق کر رہے ہیں ؟ (6) پھر مولانا مودودی صاحب لکھتے ہیں کہ اس اختلاف کو احمدیوں نے اور زیادہ کھینچا اور کہا کہ:- (6-الف) غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہیں۔(6-ب) ان کا جنازہ پڑھنا جائز نہیں۔(6-ج) ان کو لڑکی دینا جائز نہیں۔(7) اور یہ قطع تعلق صرف تحریر و تقریر تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ عملاً بھی احمدی مسلمانوں سے کٹ گئے ہیں۔نہ نماز میں شریک نہ جنازہ میں شریک نہ شادی بیاہ میں شریک۔پس کوئی وجہ نہیں کہ ان کو زبر دستی مسلمانوں کے ساتھ ایک اُمت میں شامل کیا جائے۔76