انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxiv of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page xxxiv

انوار لعلوم جلد 24 یہ ہیں : xxiv اس کے علاوہ حضور نے جن امور کی طرف مرد حضرات کو توجہ دلائی ان میں چند ایک i۔عورتوں سے ملاطفت اور نرمی سے پیش آئیں۔ان کے حقوق کی ادائیگی میں بہتر نمونہ دکھلائیں۔۔نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کر دیں کہ آج کی نسل پہلی نسل سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہے۔iii۔کوئی شہر ، قصبہ اور گاؤں ایسا نہ ہو جس میں ہماری مسجد نہ ہو۔iv۔27 مقامات پر لائبریریاں قائم کی جائیں۔۷۔ناخواندگی کو دور کرنے اور علمی معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔vi۔ہر تعلیم یافتہ کم از کم اس سال ایک ناخواندہ احمدی کو پڑھائے۔vii۔اشاعت لٹریچر اور چندہ مساجد کی تحریک۔viii۔جماعت احمدیہ کو مؤثر رنگ میں تلقین کی کہ وہ اپنے علمی اور اخلاقی معیار کو بلند سے بلند تر کرے اور محنت، قربانی اور دیانت کو اپنا شعار بنائے نیز تمام قومی اخلاق کو درست کئے بغیر دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔حضور نے اپنے پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی تفصیلات اور پھر معجزانہ شفاء کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ کل کا بچہ آج بوڑھا ہو رہا ہے مگر احمدیت اپنی جوانی کی طرف بڑھ رہی ہے یہ زمین و آسمان کے خدا کا لگایا ہوا پودا ہے جو بڑھے گا اور ترقی کرتا ہوا آسمان تک پہنچے گا۔اِس ضمن میں حضور نے تحریک جدید کے ذریعہ فتوحات کا بھی ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ :- " تم تھوڑے سے تھے جب تم دنیا میں نکلے اور تم نے نکل کر دنیا سے یہ منوالیا کہ اگر اسلام کی عزت رکھنے والی کوئی قوم ہے تو صرف احمدی ہیں۔تم نے دنیا سے منوالیا کہ اگر عیسائیت کا جھنڈا زیر کرنے والی کوئی چیز ہے تو وہی دلیلیں ہیں جو مرزا صاحب نے پیش کی ہیں۔جب عیسائیت کا نپنے لگی ،جب وہ