انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxiii of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page xxxiii

xxiii انوار العلوم جلد 24 یہ وقت اسلام کے لئے نہایت نازک ہے اور مختلف اسلامی ممالک اس وقت خطرہ میں ہیں۔انڈونیشیا ہے، خود پاکستان بھی ہے، شام ہے، مصر ہے، ایران ہے۔یہ ممالک اس وقت ایک خطرہ کے دور میں سے گزر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو ان کی حفاظت کرے۔چار پانچ سو سال کی غلامی کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو آزادی کا سانس لینے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔خدا کرے کہ یہ آزادی ان کے لئے اور دینِ اسلام کے لئے مبارک ہو اور ان کی مشکلات دور ہوں اور وہ پھر دنیا میں اُس عزت کے مقام کو حاصل کریں جس عزت کے مقام کو کسی زمانہ میں انہوں نے حاصل کیا تھا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔پس اپنے لئے اور سارے مسلمانوں کے لئے اور ساری جماعت کے لئے اور سلسلہ کے لئے اور اس کے مرکز کے لئے اور سلسلہ کے کاموں کے لئے اور دین اسلام کے لئے اور اس کی اشاعت کے لئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اور ان کے مقام کی بلندی کے لئے اور آپ کی شان کے ظہور کے لئے۔ان سارے امور کے لئے دعا کرو۔“ انوار العلوم جلد 24 صفحہ 504،503) (13) سال 1954ء کے اہم واقعات 1954ء کے جلسہ سالانہ کے دوسرے روز 127 دسمبر کو حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے اپنی ایمان افروز تقریر میں حسب دستور سال کے اہم واقعات پر جامع تبصرہ فرمایا۔امسال ہونے والی ترقیات و فتوحات کا ذکر فرما کر بعض اہم مالی، اخلاقی اور علمی تحریکات بھی فرمائیں۔یہ معركة الآراء تقریر بعض انتظامی امور کی اصلاح اور تربیتی نقائص کو دور کرنے کی نصیحت کے ساتھ ساتھ کئی بلند پایہ علمی مضامین پر بھی مشتمل ہے۔اس اہم تقریر میں حضور نے خواتین کو مخاطب ہو کر مسجد ہالینڈ کے چندہ اور اسلامی پر وہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔عور توں کو چاہیے کہ اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اس رقم (80 ہزار کے قریب) کو جلد پورا کریں۔“