انوارالعلوم (جلد 24) — Page 190
انوار العلوم جلد 24 190 متفرق امور جو ایجنٹ مقرر کیا اُس نے یہ کہا کہ مجھ سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ جو سلسلہ حصہ خرید چکا ہے ( وہ آدھی رقم یعنی اڑھائی لاکھ کے سلسلہ خرید چکا تھا) اُس پر بھی اُسے کمیشن دیا جائے گا۔ تو یہ مجھے بڑا ظلم معلوم ہوا کہ ہم نے جو کمپنی بنائی ہے تو بنانے سے پہلے حصے دیئے ہیں وہ ایک دن ۔ دن میں آکے ہم سے چھ ہے وجہ سے میں نے کمت سے چھ ہزار روپیہ لے جائے تو اس وجہ سے اس کو روک دیا تھا دیا تھا مگر بعد میں مجھے تسلی دلائی گئی ہے کہ وہ غلط فہمی تھی یہ کوئی وعدہ نہیں ہے کہ اُس کو اُن حصوں پر جو پہلے ہمارے فیصل شدہ تھے کوئی کمیشن دیا جائے گا لیکن جو کوشش سے وہ لائے یا کوشش کے دوران میں اگر کوئی نئے حصے آئیں تو بیشک یہ قاعدہ مقرر ہے کہ اُن میں اسے کمیشن مل جائے۔ اور اس کے متعلق میں نے ہدایت دی ہے کہ جب کوئی شخص لے تو وہ روپیہ براہ راست بھجوائے اور یہاں سے فوراً رسید چلی جائے چاہے وہ کچھی رہ رسید ہو! ہو بعد میں پکی ہو جائے خزانہ میں ایسا عام ہوتا ہے ۔ رتا ہے۔ تو یہ وعدہ لے لیا ہے اس لئے جو دوست ثواب میں حصہ لینا چاہیں وہ شامل ہو جائیں۔ یہ الشرکۃ الاسلامیہ جو ہے یہ ساڑھے تین لاکھ کی ہے جو اورینٹل ہے وہ پانچ لاکھ کی ہے۔ اس پانچ لاکھ میں سے اڑھائی لاکھ کی رقم سلسلہ خریدے گا اور اس ساڑھے تین لاکھ میں سے ایک لاکھ پچھتر ہزار کے حصے سلسلہ خریدے گا باقی ایک لاکھ پچھتر ہزار کے حصے لوگوں کے لئے کھلے ہوں گے اور اُدھر سے اڑھائی لاکھ کے حصے کُھلے ہوئے ہیں۔ کچھ کم۔ کیونکہ کچھ اور صدرا نجمن احمد یہ نے حصے لینے ہیں۔ اُدھر تحریک نے کچھ لینے ہیں۔ بہر حال انہوں نے کچھ کتابیں شائع کی ہیں گو وہ بے اصولی ہیں اس لئے کہ جب تک کمپنی نہیں بن جاتی اُس کی طرف سے کتاب شائع کرنی ٹھیک نہیں ہوتی۔ ممکن ہے اگلے حصہ دار آئے کہیں کہ ہم اس کو تجارتی رنگ میں مفید نہیں سمجھتے ان کو Wait کرنا چاہیے تھا مگر کچھ تو ایسی چیزیں ہیں کہ جو شائع ہونے کے بعد بھی چونکہ سلسلہ کے مال سے ہی چھپی ہیں اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں۔ مثلاً :- (1) ڈچ کا ترجمہ قرآن شریف کا چھپا ہے، چھپا ہے۔ Message of Ahmadiyyat )2(