انوارالعلوم (جلد 24) — Page 95
انوار العلوم جلد 24 95 مولانامودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی کا جواب اپنی نجات سمجھتے ہیں۔پس یہ بالکل جھوٹ ہے کہ مسلمان کہلانے کی وجہ سے احمد یہ جماعت پھیلی۔احمدیوں سے بیسیوں گنے زیادہ مسلمان غیر مسلم کہلانے والی قوموں میں شامل ہوئے اور غیر مسلم اقوام میں احمد یہ اشاعت کے راستہ میں یہی روک رہی کہ وہ احمدی مسلمان کہلاتے ہیں۔فوج، پولیس اور عدالت میں (17) اس کے بعد مولانامودودی احمدیوں کی بھرتی کے متعلق غلط بیانی لکھتے ہیں کہ انگریزی حکومت کی منظور نظر بن کر جماعت احمدیہ فوج، پولیس اور عدالت میں اپنے آدمی دھڑا دھڑ بھرتی کراتی چلی گئی اور یہ سب کچھ اس نے مسلمان بن کر مسلمانوں کی ملازمت کے کوٹہ سے حاصل کیا۔147 یہ سراسر غلط بیانی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ ہی انگریزی حکومت کی طرف ، مسلمانوں کے پروپیگینڈا کی وجہ سے احمدیوں پر ظلم ہوا ہے۔چنانچہ ہم اس کے ثبوت میں دو واقعات شہادت کے طور پر پیش کرتے ہیں جو امام جماعت احمد یہ اپنے بعض خطبات میں بھی بیان فرما چکے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:۔1917ء کا واقعہ ہے۔میں نے شملہ یا دہلی میں چودھری سر ظفر اللہ خاں صاحب کو ایڈجوٹینٹ جنرل یا ایسے ہی کسی اور بڑے افسر کے پاس ایک کیس کے سلسلہ میں بھیجا۔کیس یہ تھا کہ ایک احمدی پر فوج میں سختی کی گئی اور پھر باوجود یہ تسلیم کر لینے کے کہ قصور اس کا نہیں اسے فوج سے بلا وجہ نکال دیا گیا تھا۔اس کیس کے متعلق بات کرنے کے لئے میں نے چوہدری صاحب کو اس افسر کے پاس بھیجا۔چوہدری صاحب نے اس سے جاکر کہا کہ دیکھئے کتنے ظلم کی بات ہے کہ جس شخص کے متعلق یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ وہ حق پر ہے اور مظلوم ہے اس کو بلا وجہ فوج سے نکال دیا گیا ہے۔حالانکہ ہماری جماعت ایسی ہے جو ملک کی خدمت کے لئے کام کرتی ہے ، روپیہ کی غرض سے