انوارالعلوم (جلد 24) — Page 30
انوار العلوم جلد 24 30 مولانامودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی کا جواب جو باقی سب کو کافر کہا ہے اس کا حوالہ ہم اوپر لکھ آئے ہیں۔اب سُنیے باقی لوگ مو دودی صاحب کی جماعت کے متعلق کیا کہتے ہیں۔جماعت اسلامی کے کفر کے مولانا اعزاز علی صاحب امر وہی جماعت اسلامی متعلق دوسرے علماء کا فتویٰ کے متعلق لکھتے ہیں :۔کی ہے۔”میرے نزدیک یہ جماعت اپنے اسلاف ( یعنی مرزائی) سے بھی مسلمانوں کے دین کے لئے زیادہ ضرر رساں ہے “۔52 (سنا آپ نے۔آپ کے ایک ہم مشرب احمدیوں کو آپ کا بزرگ قرار دیتے ہیں) مولانا فخر الحسن صاحب مدرس دارالعلوم دیو بند نے بھی اس فتویٰ کی تائید سید سیدی حسن صاحب صدر مفتی دارالعلوم دیو بند لکھتے ہیں:۔مسلمانوں کو اس تحریک میں ہر گز شریک نہیں ہونا چاہئے ان کے لئے زہر قاتل ہے۔لوگوں کو اس میں شریک ہونے سے روکنا چاہئے۔ورنہ گمراہ ہوں گے بجائے فائدہ کے نقصان ہو گا۔شرعاً اس تحریک میں حصہ لینا ہر گز جائز نہیں“۔53 مولانا حسین احمد صاحب مدنی شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند لکھتے ہیں:۔”مودودی صاحب اور ان کے اتباع کے اصول دین حنیف کی جڑوں پر کاری ضرب لگانے والے ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے دین اسلام کا مستقبل نہایت تاریک نظر آتا ہے “۔54 مولوی ابو المظفر صاحب اپنے ٹریکٹ مودودیت اور مرزائیت میں لکھتے ہیں:۔بلاریب و شک یہ مسلّمہ حقیقت ہے کہ مرزائیت کی طرح مودودیت بھی ایک نہایت خطرناک عظیم فتنہ ہے جس کا فرو کرنا ہر بہی خواہ اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے “۔55