انوارالعلوم (جلد 24) — Page xxx
انوار العلوم جلد 24 XX تعار بالترتیب نائب صدر نمبر 1 اور نائب صدر نمبر 2 مقرر فرمایا اور نائب صدر کی صفات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ صاحب تجربہ ، صائب الرائے اور صاحب الدین ہو۔حضور نے اس خطاب میں بھی خدام کو پہلے سے منظم رنگ میں خدمتِ خلق کے وسیع انتظامات کرنے کی ضرورت پر توجہ دلائی۔اور اپنے بجٹ کا ایک حصہ اس کام کے لئے مقرر کرتے ہوئے فرمایا:- تم خدمت خلق کے کام کو نمایاں کرو اور اپنے بجٹ کو ایسے طور پر بناؤ کہ وقت آنے پر کچھ حصہ اس کا خدمتِ خلق کے کاموں میں صرف کیا جا سکے"۔(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 448،447) (10) خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں اسلام کی روح کو زندہ رکھنا ہے 17 نومبر 1954 ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے اجتماع کے آخری روز حضرت مصلح موعود نے اعلان فرمایا تھا کہ محترم صاحبزادہ مرزاناصر احمد صاحب چونکہ انصار اللہ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اس لئے نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سے فارغ کر کے انہیں میں مجلس انصاراللہ مرکزیہ کا صدر مقرر کرتا ہوں۔اس پر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی خدمات کے اعتراف کے طور پر مورخہ 2 /دسمبر 1954ء کو ایک دعوت عصرانہ کی شکل میں اپنے جذبات امتنان کا اظہار کرنے کا پروگرام بنایا۔جس میں از راہ شفقت حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔تلاوت کے بعد معتمد مجلس مکرم مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنے ایڈریس میں محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی 15 سالہ خدمات پر نظر ڈال کر انہیں سراہا اور ان کی آئندہ کامیابیوں کے لئے دعا کی۔محترم صاحبزادہ صاحب کے جواب کے بعد حضور نے خدام کو ان کے فرائض کے بارہ میں نہایت لطیف پیرایہ میں توجہ دلائی۔اور انہیں باغ کا مالی قرار دے کر جماعت احمدیہ کے پھلوں کی حفاظت و نگہداشت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: