انوارالعلوم (جلد 24) — Page 191
انوار العلوم جلد 24 191 (3) Charactristics of Quranic teachings چھپا ہے۔(4) Islam versus Communismچھپا ہے۔(5) Existance of God چھپی ہے۔(6) Why I believe in Islam چھپی ہے۔Mohammad The Librator of Woman (7) ہے۔(8) The Sillness Prophet چھپی ہے۔(9) Jesus In Quran چھپی ہے۔66 اس موقع پر حضور نے دریافت فرمایا کہ Jesus in Quran کس کی ہے؟ اِس پر وکالت تصنیف کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ شیخ ناصر احمد صاحب نے لکھی ہے۔نے فرمایا:- میں کہہ سکتا ہوں کہ Jesus in Quran میں نے دیکھی نہیں پر میں جانتا ہوں نامکمل کتاب ہو گی اس لئے کہ میں نے سورۃ مریم کا درس دیا ہے اور اُس میں Jesus in Quran پر جو میں نے بحث کی ہے میں جانتا ہوں اُس کا دسواں بیسواں حصہ بھی کسی کتاب میں آج تک نہیں آیا۔تو جتنی زیادہ تحقیقات کی جائے بڑے مفاد نکل آتے ہیں۔وہ انگریزی ترجمہ کے لئے میں نے نوٹ لکھوائے ہیں۔مثلاً میں مثال کے طور پر بتاتا ہوں کہ تم سارے قرآن پڑھتے ہو ، تمہارا ذہن کبھی ادھر نہیں گیا اس لئے کہ تم نے دوسر الٹریچر نہیں پڑھا۔انجیل سے ثابت ہے کہ مسیح پیدا ہوئے دسمبر میں۔اور یہ جو بڑا دن منایا جاتا ہے 23، 24، 25 دسمبر کو وہ اسی بڑے دن کی یاد سمجھی جاتی ہے کہ مسیح اس میں پیدا ہوا۔ہمارے مفسرین کو قرآن پر بحث کرتے ہوئے کبھی خیال نہیں آیا کہ قرآن میں یہ ہے کہ جب بچہ پیدا ہونے والا تھا تو خدا نے کہا کھجور کا درخت ہلا اِس سے کھجوریں گریں گی اور کھجور دسمبر میں ہوتی نہیں۔کھجور ہوتی ہے اگست ستمبر میں۔سو قرآن کے رو سے مسیح پیدا ہوا اگست ستمبر میں اور انجیل کی رو سے پیدا ہوا 25 دسمبر کو۔اب اِدھر تو یہ اختلاف