انوارالعلوم (جلد 24) — Page 131
131 انوار العلوم جلد 24 اللہ تعالیٰ نے فرشتہ بھیجا۔اور فرشتہ نے ہاجرہ کو آواز دی اور کہا کہ جاؤ تمہارے بیٹے کے لئے خدا تعالیٰ نے پانی نکال دیا ہے۔تو عورت کو جہاں شریعت نے ضعیف قرار دیا ہے کیونکہ کئی باتوں میں وہ کمزور ہوتی ہے، اُسکی طاقت بوجھ اٹھانے کی یا لڑائیوں میں کوئی بڑا کام کرنے کی اتنی نہیں جتنی مرد کی ہوتی ہے لیکن جس رنگ میں وہ متواتر اور مستقل طور پر بوجھ اٹھا سکتی ہے وہ مرد میں کم ہوتی ہے اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اِس مسجد کو مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد چندہ پورا کریں گی اور اس عرصہ میں ہم کوشش کریں گے کہ روپیہ کہیں سے قرض لے کر مسجد بنوا دیں۔جیسے لجنہ کے لئے میں نے قرض کا انتظام کرادیا تھا لجنہ نے اپنا ہال بنایا پھر سال ڈیڑھ سال میں اتار دیا۔کوئی پانچ ہزار روپیہ باقی ہے اس لئے میر اخیال ہے کہ جب گورنمنٹ سے نقشہ منظور ہو جائے (شاید تین چار مہینے اس پر لگیں گے ) اتنے عرصہ میں پچھلے روپیہ میں سے کوئی بائیس چوبیس ہزار روپیہ کے قریب باقی ہے۔کوئی پانچ سات ہزار یا آٹھ دس ہزار روپیہ اور آجائے گا اور ہم باقی رقم قرضہ لے کے اُن کو دے دیں گے پچاس ہزار کے قریب۔اور ان کو کہیں گے کہ مکان شروع کر دیں بن گیا تو پھر آہستہ آہستہ عورتیں اتار دیں گی۔ا مردوں میں میں نے یہ کمزوری دیکھی ہے (مردوں میں جو تحریک ہوئی ہے اگر انہوں نے پہلے پوری کر دی تو ) آج تک انہوں نے کبھی اس رقم کو پورا نہیں کیا۔مثلاً جلسہ سالانہ کا چندہ ہوتا ہے جلسہ سالانہ سے پہلے جو جماعتیں دے دیں پیچھے وہ ختم ہو جاتا ہے اور وہ قرضہ ہی چلا جاتا ہے لیکن یہ عورتوں کی ہی مثال ہے کہ میں نے قرض لے کے اُن کا ہال بنوادیا اور وہ رقم اس وقت تک باقاعدہ ادا کرتی رہیں اب صرف پانچ ہزار روپیہ باقی ہے اور مجھے یقین ہے کہ جیسا کہ اُن کی پچھلی سنت اور طریقہ ہے وہ مردوں سے زیادہ ہمت کے ساتھ کام لیں گی اور اپنے قرضہ کو ادا کر دینگی۔کم از کم ایک یا دو عورتوں دوسری بات جس کی طرف میں توجہ دلانا کو تعلیم دینے کا عہد کرو چاہتا ہوں یہ ہے کہ قادیان میں اور ربوہ میں عورتوں کی تعلیم مردوں سے ہمیشہ زیادہ رہی ہے۔