انوارالعلوم (جلد 24) — Page 121
انوار العلوم جلد 24 121 افتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء جان دینے میں کسی سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہیں مگر ان سے اتنی بڑی غداری کی گئی ہے کہ جس کی انتہا کوئی نہیں۔انہوں نے جب اپنی توپوں میں گولے ڈالے تو انہیں پتہ لگا کہ وہ گولے سب جھوٹے ہیں یعنی ان کے اوپر تو کور لیٹا ہوا تھا مگر اندر بارود نہیں تھا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کی تو ہیں دشمن کی توپوں کے مقابلہ میں بالکل بے کار ہو گئیں اور وہ شکست کھا گئے۔پھر اس نے ایک تصویر دی ہوئی تھی جس میں اس نے دکھایا کہ ترکی کمانڈر ایک پتھر پر بیٹھا سر پکڑ کر رو رہا ہے۔اس نے لکھا کہ یہ ایک بہت بڑا بہادر جرنیل ہے جب اس کی قوم پیچھے ہٹی ہے تو اس کی حالت یہ تھی کہ وہ بچوں کی طرح رو رہا تھا اور بار بار کہہ رہا تھا کہ اگر میری قوم میرے ساتھ یہ غداری نہ کرتی تو میں دشمن کو دھکیل کر سمندر تک پہنچا دیتا۔میری آنکھوں کے سامنے آج تک اس ترکی کمانڈر کی تصویر ہے کہ اس نے سر پکڑا ہوا ہے اور وہ رو رہا ہے۔یہی تمہارے مبلغوں کا حال ہو گا اگر تم اپنے فرائض کو ادا نہیں کروگے اور انہیں پورا سامان بہم نہیں پہنچاؤ گے۔ان میں سے ایک ایک آدمی ہزاروں ہزار اور لاکھوں لاکھ کا کام کر رہا ہے۔کروڑوں کروڑ کی آبادی میں کسی جگہ ہمارا ایک آدمی کام کر رہا ہے اور کسی جگہ دو اور وہ سامان جو انہیں ہماری طرف سے مہیا کیا جارہا ہے اور جس سے وہ ارد گرد کے علاقوں میں سفر کر سکتے اور لٹریچر پھیلا سکتے ہیں بہت ہی کم ہے مگر اس میں اب اور بھی کو تاہی واقع ہو رہی ہے۔اس دفعہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کچھ دنوں کی ڈاک میں نے نہیں دیکھی۔ممکن ہے کچھ وعدے اُس میں بھی ہوں مگر حقیقت یہی ہے کہ تحریک جدید کے وعدے پوری طرح نہیں پہنچ رہے۔ہو سکتا ہے کہ میرے پاس جو ڈاک پڑی ہے اس میں بھی کچھ وعدے ہوں اور ممکن ہے ڈاک کی خرابی کی وجہ سے کچھ وعدے ابھی تک نہ پہنچے ہوں۔اس لئے جہاں دوست اپنے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خدمت دین میں آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے وہاں دفتر تحریک جدید میں بھی جا کر اپنے وعدوں کو دیکھ لیں اور اگر آپ کے وعدوں کی اطلاع وہاں نہ پہنچی ہو تو دفتر میں اپنے وعدوں کا اندراج کروادیں تا کہ دفتر کو جو پریشانی ہو رہی ہے وہ دور ہو جائے اور تبلیغ اسلام کے کام کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔