انوارالعلوم (جلد 23) — Page 156
انوار العلوم جلد 23 156 تعلق باللہ غیر از خد اوجو دوں کو اللہ تعالیٰ کے برابر مانتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کے ان شریکوں سے ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنی چاہیے لیکن مومنوں کی جماعت سب چیزوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتی ہے۔اس آیت میں یہ بھی بتا دیا کہ ایسے مومن لوگ في الواقع موجود ہیں جو خدا تعالیٰ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔پہلی آیت میں یہ مضمون تھا کہ خدا تعالیٰ ایک ایسی قوم کو آگے لے آئے گا جو خدا تعالیٰ ، محبت کرنے والی ہو گی اور خدا تعالیٰ اُس سے محبت کرنے والا ہو گا اور ہو سکتا تھا کہ کوئی شخص یہ بات سُن کر کہہ دے کہ یہ تو ایک خیالی بات ہے مرتد ہونے والے مرتد ہو گئے اور اب اپنے دل کو خوش کرنے کے لئے یہ کہا جا رہا ہے کہ اُن کے بدلے میں اللہ تعالیٰ ایک قوم کو ہماری طرف لے آئے گا۔پس چونکہ لوگ یہ کہہ سکتے تھے کہ یہ ایک خیالی بات ہے ہم اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں اس لئے اسی آیت میں موجودہ مؤمنوں کی نسبت فرماتا ہے کہ کافر و مشرک تو خدا تعالیٰ کے شریک قرار دے کر اُن سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی خدا سے کرنی چاہیے لیکن ہمارے مؤمن بندے ایسے ہیں جو فی الواقع سب سے زیادہ خدا تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔واقعات سے بھی ثابت ہے کہ صحابہ میں ایسے لوگ موجود تھے جو تمام دوسری چیزوں سے زیادہ خدا تعالیٰ سے محبت کرتے تھے۔اسی طرح فرماتا ہے قُلْ اِن كَانَ أبوكُم وَابْنَاؤُكُم وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَونَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا اَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيْلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ ۖ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ 54 کہہ دے اگر تمہارے باپ دادے اور تمہارے بیٹے اور تمہاری بیٹیاں اور تمہارے بھائی اور تمہاری بہنیں اور تمہاری بیویاں یا تمہارے خاوند اور تمہارے قبیلہ کے لوگ اور تمہاری قوم کے لوگ اور تمہارے مال جو تم محنت سے کماتے ہو اور تمہاری تجارتیں جو خطرہ کی حالت میں ہوتی ہیں اور اگر تم ذرا بھی توجہ ہٹاؤ تو اُن تجارتوں کے تباہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ( تاجر پر بعض دن ایسے آتے ہیں کہ اگر وہ سارا کام نوکروں پر چھوڑ کر کہیں باہر چلا جائے یا ذرا بھی غفلت سے کام لے تو ساری تجارت