انوارالعلوم (جلد 23) — Page 66
انوار العلوم جلد 23 66 نئی قیود اور اصلاحات کو خوشی سے برداشت کرنا چاہئے تاریں آئی ہیں جن کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔احباب اجمالی طور پر ان سب کو اپنی دُعاؤں میں شامل کر لیں۔دُعا کے بعد میں چند الفاظ کہہ کر اس جلسہ کا افتتاح کروں گا اور پھر باقی پروگرام شروع ہو گا۔“ اس کے بعد حضور نے حاضرین سمیت لمبی دُعا کروائی۔دُعا سے فارغ ہونے پر فرمایا:- میں صرف چند منٹ بعض باتیں کہہ کر چلا جاؤں گا۔ایک تو میں احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ پچھلے کچھ دنوں سے شدید سردی اور خشک سردی کی وجہ سے میری طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے۔دردیں پھر شروع ہو گئی ہیں اور اسی طرح نزلہ کی شکایت ہو گئی ہے۔دردوں کی وجہ سے مجھے ملاقاتوں میں تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میں بیٹھ نہیں سکتا اور نزلہ کی وجہ سے بولنے میں تکلیف ہوتی ہے اس لئے میں بول نہیں سکتا۔پس ایک تو ملاقاتوں کے وقت احباب احتیاط سے چل کر آیا کریں تا کہ گرد نہ اُڑے۔دوسرے دُعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ ان دنوں میں ایسی توفیق عطا فرمائے کہ میں اپنے خیالات آپ تک پہنچا سکوں۔باقی دوائیں جو درد کی وجہ سے میں نے شروع کی ہیں ان سے کچھ افاقہ بھی ہے چنانچہ آج پون گھنٹہ میں نے ملاقات کی اور میں اس غرض کے لئے بیٹھ سکا لیکن بعض دفعہ لمبی ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں۔دوسرے یہ دوائیں جو دردوں کے لئے استعمال کی جاتی ہیں ان سے دل میں ضعف پیدا ہوتا ہے اور اس وجہ سے میں زیادہ دیر بیٹھ نہیں سکتا لیکن بہر حال درد کی شدت کی وجہ سے چونکہ نہ میں بول سکتا ہوں اور نہ بیٹھ سکتا ہوں اس لئے دوائیں استعمال کرنی ہی پڑتی ہیں۔اس کے بعد دو تین باتیں میں جلسہ کے متعلق اور کچھ منتظمین کے متعلق کہنا چاہتا ہوں۔آپ سے تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ اخبار میں میں نے اعلان کروا دیا تھا۔آجکل خشک سردی پڑ رہی ہے اور اس سے نمونیہ وغیرہ زیادہ ہوتا ہے اس لئے اپنے اوقات کو اس طرح خرچ کریں اور یہاں اس طرح اپنے دن گزاریں کہ آپ کو بلا وجہ موسم کی شدت کا مقابلہ نہ کرنا پڑے۔مومن کی جان بڑی قیمتی چیز ہوتی ہے۔آپ کو تو