انوارالعلوم (جلد 23) — Page 520
انوار العلوم جلد 23 520 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات یہودیوں اور عیسائیوں سے بھی بدتر قرار دیا گیا ہے کیونکہ قرآن مجید کی رو سے کتابیہ عورت کے ساتھ مسلم مرد کا نکاح جائز ہے لیکن حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کے نزدیک شیعہ عورت کے ساتھ ستی مرد کا نکاح قطعاً حرام اور نا جائز ہے۔(ج) اسی طرح اہل شیعہ کے نزدیک اہلسنت و الجماعت سے مناکحت ناجائز ہے۔چنانچہ حضرات شیعہ کی حدیث کی نہایت مستند کتاب الفروع الکافی میں لکھا ہے: ” عَنِ الْفَضْلِ بْنِ يَسَارِقَالَ قُلْتُ لا بِي عَبْدِ اللَّهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِنَّ لِاِمْرَأَتِي أَخْتَا عَارِفَةٌ عَلَى رَأْيِنَا وَ لَيْسَ عَلَى رَأْيِنَا بِالْبَصْرَةِ إِلَّا قَلِيلٌ فَأَزَ وجَهَا مِمَّنْ لَا يَرَى رَأْيَنَا قَالَ لَا“ 45 یعنی فضل بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت امام ابو عبد اللہ سے عرض کیا کہ میری اہلیہ کی ایک بہن ہے جو ہماری ہم خیال ہے لیکن بصرہ میں جہاں ہم رہتے ہیں شیعہ لوگ بہت تھوڑے ہیں۔کیا میں اس کا کسی غیر شیعہ سے بیاہ کر دوں؟ حضرت امام نے فرمایا: نہیں۔(د) اسی طرح ”امیر جماعت اسلامی“ کے نزدیک ایسے لوگوں کے لئے ان کی جماعت میں کوئی جگہ نہیں جو اپنی لڑکی یا لڑکے کی شادی کرتے وقت دین کا خیال نہ رکھیں۔46 سوال نمبر 7: احمد یہ فرقہ کے نزدیک امیر المومنین کی SIGNIFICANCE کیا ہے؟ جواب: ہمارے امام کے عہدے کا اصل نام امام جماعت احمد یہ “ اور ”خلیفۃ المسیح ہے لیکن بعض لوگ انہیں ”امیر المومنین“ بھی لکھتے ہیں اور ایسا ہی ہے جیسا کہ مولانا ابو الاعلیٰ صاحب مودودی ”امیر جماعت اسلامی “ کہلاتے ہیں یا سید عطاء اللہ شاہ بخاری ”امیر شریعت “ کہلاتے ہیں۔غالباً مودودی صاحب اور ان کی جماعت نے یہ مراد نہیں لی ہو گی کہ باقی لوگ اسلامی جماعت سے باہر ہیں یا کافر ہیں۔نہ سیّد عطاء اللہ شاہ بخاری کے ماننے والوں نے یہ مراد لی ہو گی کہ سیّد عطاء اللہ شاہ بخاری شریعت پر حاکم ہیں اور وہ جو کچھ کہتے ہیں وہی شریعت ہوتی ہے۔جب کوئی احمدی حضرت امام جماعت احمدیہ کے لئے ”امیر المومنین “کا لفظ