انوارالعلوم (جلد 23) — Page 505
انوار العلوم جلد 23 505 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات بید لی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق بیکسی ہائے تمنا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں ہمارا اسلام؟ بتوں سے تجھ کو اُمید میں خدا سے نومیدی مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے یہ اسلام جو ہم نے اختیار کر رکھا ہے کیا یہی اسلام ہے جو نبی نے سکھایا تھا؟ کیا ہماری رفتار، گفتار کردار میں وہی دین ہے جو خدا نے نازل کیا ہے۔۔۔۔۔یہ روزے، یہ نمازیں جو ہم میں سے بعض پڑھتے ہیں ان کے پڑھنے میں ہم کتنا وقت صرف کر رہے ہیں؟ جو مصلے پر کھڑا ہے وہ قرآن سنانا نہیں جانتا اور جو سُنتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ کیا ئن رہے ہیں اور باقی 23 گھنٹے ہم کیا کرتے ہیں؟ میں کہتا ہوں گورنری سے گداگری تک مجھے ایک بات ہی بتلاؤ جو کہ قرآن اور اسلام کے مطابق ہوتی ہے ؟ ہمارا تو سارا نظام گفر ہے۔قرآن کے مقابلہ میں ہم نے ابلیس کے دامن میں پناہ لے رکھی ہے۔قرآن صرف تعویذ کے لئے ، قسم کھانے کے لئے ہے “ 13 مندرجہ بالا حوالجات سے کفر و اسلام کے مسئلہ کے متعلق جماعت احمدیہ کا مسلک اور اس کے مقابلہ پر موجودہ زمانے کے دوسرے مسلمان فرقوں کا طریق واضع اور عیاں ہے۔سوال نمبر 2: کیا ایسے شخص کا فر ہیں؟ جواب: "کافر" کے معنے عربی زبان میں نہ ماننے والے کے ہیں۔پس جو شخص کسی چیز کو نہیں مانتا اس کے لئے عربی زبان میں ”کافر “ کا لفظ ہی استعمال ہو گا۔پس ایسے جب تک وہ یہ کہتا ہے کہ میں فلاں چیز کو نہیں مانتا اس کو اس چیز کا کافر ہی سمجھا جائے گا۔چنانچہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام آئمہ اہل بیت کا انکار کرنے والوں کے متعلق فرماتے ہیں: عَرَفَنَا كَانَ مُؤْمِنًا مَنْ أَنْكَرَنَا كَانَ كَافِرًا۔مَنْ