انوارالعلوم (جلد 23) — Page 181
انوار العلوم جلد 23 181 تعلق باللہ بڑی منتیں کیں کہ کسی طرح میری ملاقات کر ا دو مگر اُنہوں نے کہا میں کس طرح ملاقات کروا سکتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ملاقاتیں بند کی ہوئی ہیں۔مگر میں نے اپنے دل میں سوچا کہ میں اتنی دُور سے آیا ہوں اب میں بغیر آپ کو دیکھے کے واپس نہیں جاؤں گا چنانچہ میں وہیں بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد شیخ حامد علی صاحب کسی کام کے لئے گئے تو میں دوڑ کر آپ کے کمرہ کی طرف چلا گیا اور دروازہ کے آگے جو پردہ لٹکا ہوا تھا اس کو ہٹا کر دیکھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عادت تھی کہ آپ لکھتے ہوئے بھی شہلا کرتے تھے اُس وقت بھی آپ کوئی کتاب لکھ رہے تھے اور ادھر سے اُدھر تیزی کے ساتھ ٹہلتے جاتے اور ساتھ ساتھ لکھتے جاتے تھے۔میں نے جو نہی آپ پر نظر ڈالی مجھے دیکھ کر اتنا ڈر آیا کہ پردہ میرے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور میں وہاں سے بھاگ نکلا۔لوگوں نے مجھے دیکھا تو کہا ہمیں بھی کچھ بتائیے مرزا صاحب آپ سے ملے یا نہیں؟ میں نے کہا میں نے مرزا صاحب کو دیکھ لیا ہے بات تو میں نے آپ سے کوئی نہیں کی لیکن میں نے دیکھا کہ وہ کمرے کے اندر بھی اتنی جلدی جلدی ٹہل رہے تھے جیسے کسی نے بڑی دور جانا ہو اور وہ اپنے کام کو تیزی کے ساتھ ختم کرنا چاہتا ہو۔اس سے میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی منزل بہت دور ہے اور کوئی عظیم الشان مقصد ہے جو آپ کے سامنے ہے لیکن فَرِحَ یعنی تھوڑی تھوڑی چیز پر تسلی پا جانے والا دور کی کامیابیوں کو اپنا مقصد قرار ہی نہیں دے سکتا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مومن پر اللہ تعالیٰ جب بھی کوئی احسان کرے گا وہ کہے گا۔الحمدُ للهِ۔مگر ساتھ ہی کہے گا اِس انعام پر تو الْحَمْدُ لِلهِ مگر میری منزل ابھی دور ہے پھر دوسرا انعام آئے گا تو کہے گا۔اَلْحَمْدُ للهِ۔خدایا تیر اشکر ہے کہ تو نے مجھے اِس انعام سے سرفراز فرمایا مگر میں نے تو آپ کو لینا ہے۔یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں میرا مقصود نہیں ہیں۔اس طرح وہ قدم بقدم آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور آخر وہ خد اتعالیٰ کو پالیتا ہے۔(7) جو شخص مفسد ہو اللہ تعالیٰ اس سے بھی محبت نہیں کرتا۔فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ 78 مفسد سے میں محبت نہیں کرتا۔سیدھی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کا خالق اور اُس کا رب ہے۔جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں فساد برپا کرنے